ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے آندرے رسل کے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پیغام جاری کر دیا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ شکریہ آندرے رسل! 15 سال تک آپ ویسٹ انڈیز کی شان کے لیے دل سے اور جذبے سے کھیلے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آندرے رسل آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائر ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آندرے سل اپنے ہوم گراؤنڈ جمیکا کے سبینا پارک میں پہلے دو ٹی ٹونٹی میچز کھیل کر ریٹائرمنٹ لیں گے۔ واضح رہے کہ آندرے رسل 84 ٹی ٹونٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
Source: Social media
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹسیٹ سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے
بھارت ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف محفوظ پوزیشن میں
ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکار
ومبلڈن ٹینس: دوسرے سیمی فائنل میں یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا