Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

دو بار شیڈول تبدیل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ریاست کی حتمی ووٹر لسٹ جاری کرنے کی نئی تاریخ بتا دی!

Admin
By Admin
Nov 27, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

دو بار شیڈول تبدیل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ریاست کی حتمی ووٹر لسٹ جاری کرنے کی نئی تاریخ بتا دی!
دو بار شیڈول تبدیل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ریاست کی حتمی ووٹر لسٹ جاری کرنے کی نئی تاریخ بتا دی! — November 27, 2026
دو بار شیڈول تبدیل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ریاست کی حتمی ووٹر لسٹ جاری کرنے کی نئی تاریخ بتا دی!
الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس سے پہلے دو مرتبہ شیڈول میں تبدیلی کی جا چکی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق آئندہ 15 دسمبر کو نظرثانی شدہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی، جبکہ حتمی ووٹر لسٹ اگلے سال 8 فروری کو شائع ہوگی۔
اس سے پہلے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے بعد مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ کی ’خصوصی مختصر نظرثانی‘ کا عمل شروع ہونے والا تھا۔ اسی کے مطابق کمیشن نے ابتدائی طور پر 23 نومبر کو ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کرنے کی تاریخ مقرر کی تھی۔ لیکن ’ناگزیر حالات‘ کا حوالہ دیتے ہوئے ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے اس عمل کو ملتوی کر دیا تھا۔ اس کے بعد ووٹر لسٹ کی اشاعت کو لے کر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔

نئے شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ آئندہ 3 دسمبر تک پولنگ مراکز کی نشستوں کی ازسرِنو ترتیب کا کام مکمل کرنا ہوگا۔ 15 دسمبر سے 14 جنوری تک کوئی بھی ووٹر اپنے دعوے یا اعتراضات درج کرا سکے گا۔ ان دعوو¿ں اور اعتراضات کا ازالہ یکم فروری 2027 تک کیا جائے گا۔ اس کے بعد 8 فروری کو حتمی ووٹر لسٹ شائع کی جائے گی۔

کمیشن نے بتایا ہے کہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں اگر کسی ووٹر کے نام، پتے یا دیگر معلومات میں کوئی غلطی پائی جاتی ہے تو وہ مقررہ مدت کے اندر اسے درست کرانے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

اس سے پہلے جاری ایک ہدایت نامے میں کمیشن نے کہا تھا کہ جن ووٹروں کی معلومات میں تضاد پایا گیا ہے، ان کے گھروں پر جا کر بوتھ لیول افسران (بی ایل او) کو معلومات کی تصدیق کرنی ہوگی۔ اس مرتبہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ معلومات میں کسی قسم کی بے ضابطگی باقی نہ رہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ پین کارڈ یا آدھار کارڈ میں کوئی غلطی ہونے پر اسے درست کرانا ضروری ہوتا ہے۔ نام، سرپرست کا نام، تاریخ پیدائش اور پتے جیسی تفصیلات کو صحیح کرانا پڑتا ہے۔ لیکن ووٹر شناختی کارڈ کے معاملے میں اکثر دیکھا جاتا ہے کہ غلطیاں برقرار رہتی ہیں۔ اسی مسئلے کو دور کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

اب ووٹر لسٹ میں کسی ووٹر کے نام، والد یا والدہ کے نام، تاریخ پیدائش، موبائل نمبر، تصویر سمیت دیگر معلومات میں اگر کوئی غلطی ہے تو اس کی نشاندہی کرکے اسے درست کرنا ہوگا۔

صرف ’آٹومیٹڈ آئیڈینٹیفکیشن‘ کی بنیاد پر ووٹر لسٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکے گی۔ ووٹر کے دستخط اور متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے بعد ہی معلومات میں ترمیم کی جائے گی۔

دو بار شیڈول تبدیل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ریاست کی حتمی ووٹر لسٹ جاری کرنے کی نئی تاریخ بتا دی!...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn