Entertainment

اداکارہ نیلم نے گووندا کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر بلآخر جواب دیدیا

اداکارہ نیلم نے گووندا کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر بلآخر جواب دیدیا

بالی وڈ میں 80 کی دہائی کی مشہور اداکارہ نیلم کوٹھاری نے گووندا کے ساتھ اپنے تعلقات کی تردید کردی۔ گووندا اور نیلم کی جوڑی 1980 سے 1990 کی دہائی کے وسط تک بالی وڈ میں مشہور و معروف جوڑی کے طور پر جانی جاتی رہی، اس جوڑی نے بالی وڈ کو کئی کامیاب فلمیں دیں۔ ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران گووندا شادی شدہ ہونے کے باوجود بھی کسی حد تک نیلم کی جانب مائل ہونے کا اقرار کرچکے ہیں۔ اس انٹرویو میں گووندا نے اعتراف کیا تھا کہ وہ نیلم کی تعریف کرنا نہیں روک سکتے اور خواہش ہے کہ ان کی اب کی بیوی سنیتا خود کو بدل کر نیلم کی طرح بن جائے۔ دوران انٹرویو گووندا نے یہ بھی بتایا تھا کہ میں نے سنیتا کو خود سے منگنی توڑنے کیلئے کہا تھا کیوں کہ میں نیلم سے شادی کرنا چاہتا تھا اور مجھے نہیں لگتا کہ اس میں کچھ غلط ہے،نیلم ایک ایسی خاتون ہیں جس کو کوئی بھی شخص کھونا نہیں چاہے گا لیکن میں نے اسے کھودیا۔ گووندا اور سنیتا نے 1987 میں شادی کی تھی اور جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ تاہم اب حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم کوٹھاری نے گووندا کے ساتھ کسی بھی تعلق میں رہنے کی تردید کی۔ گووندا سے تعلق کے سوال پر نیلم کا کہنا تھا کہ یہ سب بڑے کھیل کا حصہ ہے لیکن ان قیاس آرائیوں کی وضاحت دینے والا کوئی نہیں ہے۔ اداکارہ نیلم نے مزید کہا کہ لوگوں نے جو بھی محسوس کیا وہ چھاپ دیا، اگر آپ نے 3سے زیادہ فلمیں کرلی ہوں تو تو بس یہی سمجھا جاتا ہے کہ آپ تعلق میں تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments