کولکاتا: ”آبار کھیلاہوبے “ پھر کھیل ہوگا، 2024کے لوک سبھا کے انتخاب سے قبل ترنمول کے ایکتا مینچ سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کوچیلنج کیا ہے۔ساتھ ہی ساتھ انھوںنے کانگریس پر بھی حملہ کیاہے۔بدھ کو ممتا بنرجی شمالی بنگال جارہی ہیں۔سات دنوں کے دورے میںخاندانی شادی کی تقریب ہے۔اس لئے آج وہ شہید مینار کے ایکتا منچ پر بذات خود موجود نہیںتھی۔وزیر اروپ بسواس نے انھیںفون کرکے ورچوول منچ پر حاضر کیا۔ماﺅتھ اسپیکر کے سامنے فون لے جانے کے بعد ممتا بنرجی نے بی جے پی کے خلاف توپ داغا۔سمیلن میں موجود اقلیتوںکے بارے میںکہا کہ بی جے پی منافرت پھیلانے اور تقسیم کی پالیسی پر سیاست کررہی ہے۔مذہب کے نام پربی جے پی نفرت پھیلارہی ہے۔ہرطرح سے وہ اتحاد کو توڑ نے کوشش کرے گی۔جھوٹے الزام عائد کرکے حملے کرے گی ۔لیکن ان باتوں پر کان دینے کی ضرورت نہیں ہے۔بی جے پی کوروکنے کے لئے کندھے سے کندھا ملا کرلڑنا ہوگا۔
Source: Mashriq News service
گورنر نے پی ایس سی چیئر مین کی تقرری کا حکم دے کر ریاست کو نشانہ بنایا
او ٹی پی کے ذریعے معلومات اسمگل کرنے کے معاملے میں جاسوس گرفتار
اڈیشہ میں ندیا کے 23 کارکنوں کو 'غیر قانونی طور پر' حراست میں لیا گیا،
بنگال میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے سیلابی صورت حال
مہیش تلہ میں جینس فیکٹری میں ایک نابالغ کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا لڑکا کا 43 دن کے بعد گھر واپسی ہوہی
شادی کا وعدہ کرکے ہم بستری ،مسئلے کے حل کےلئے وارڈ آفس میں ثالثی میٹنگ
مہیش تلہ میں جینس فیکٹری میں ایک نابالغ کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا لڑکا کا 43 دن کے بعد گھر واپسی ہوہی
شادی کا وعدہ کرکے ہم بستری ،مسئلے کے حل کےلئے وارڈ آفس میں ثالثی میٹنگ
بی جے پی ایم ایل اے کو دیکھ کر گو بیک کے نعرے لگائے گئے
بھارت بند کے دوران آئی سی نے سی پی ایم لیڈر کو تھپڑ مارا