آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ فلسطینیوں پر حملوں اور سیکڑوں شہادتوں پر پھر بول پڑے۔ عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ ایک دن میں 130 سے زائد بچے مارے گئے ہیں، بغیر کسی وجہ کے جنگ بندی کو توڑا گیا ہے۔ عثمان خواجہ نے لکھا کہ تصور کریں کہ اگر یہ سب مخالف طرف سے ہوتا تو پھر کتنے غصے کا اظہار کیا جاتا، تمام زندگیاں برابر نہیں ہیں، یہ بچے بس تاریخ میں نمبرز بن کر رہ جائیں گے۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے بھی نام ہیں، مائیں، باپ، بہنیں اور بھائی ہیں جیسا کہ آپ کے ہیں، ہم اس بربریت کو معمولی نہیں بنا سکتے لیکن مجھے خدشہ ہے کہ ہم پہلے ہی کر چکے ہیں۔ عثمان خواجہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ مجھے بالکل یقین نہیں آ رہا ہے کہ یہ اب بھی ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ عثمان خواجہ اس سے قبل بھی فلسطینیوں سے بھرپور طریقے سے اظہارِ یک جہتی کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز جنگ بندی توڑ دی، غزہ پر صہیونی طیاروں نے سحری کے وقت امریکی ساختہ بموں سے وحشیانہ بم باری کی۔ حماس کے وزیرِ اعظم ، نائب وزیرِ انصاف اور نائب وزیرِ داخلہ سمیت 413 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ شہداء میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
Source: social media
رائل چیلنجرز بنگلورو نے پنجاب کنگز کو سات وکٹ سے شکست دی
لکھنؤ نے راجستھان کو دو رنز سے شکست دی، اویش نے 3 وکٹ لیے۔ جیسوال کی محنت رائیگاں گئی
پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں نے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
زمبابوے نے بنگلہ دیش کو 191 رن پر آل آؤٹ کر دیا
بنگلورو کا گھر پر ہارنے کا سلسلہ جاری، پنجاب نے پانچ وکٹوں سے شکست دی
ممبئی نے چنئی سپر کنگس کو نو وکٹوں سے شکست فاش دیدی
لکھنؤ نے راجستھان کو دو رنز سے شکست دی، اویش نے 3 وکٹ لیے۔ جیسوال کی محنت رائیگاں گئی
نئی تاریخ رقم، ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا
راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
ممبئی نے چنئی سپر کنگس کو نو وکٹوں سے شکست فاش دیدی
رائل چیلنجرز بنگلورو نے پنجاب کنگز کو سات وکٹ سے شکست دی
زمبابوے نے بنگلہ دیش کو 191 رن پر آل آؤٹ کر دیا
پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں نے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
انڈین پریمیئر لیگ:ممبئی انڈینس نے سن رائزرس حیدرآباد کو چار وکٹوں سے شکست دی