ایک نوجوان نے اپنی بھابی کو بیوی بنا کر کمپنی سے تین لاکھ روپے کے قرض لئے
بیوی نہیں ہے تو کیا قرض نہیں مل سکتا! مسئلہ حل کرنے کے لیے ایک نوجوان نے اپنی بھابی کو بیوی بنا کر قرض دینے والی کمپنی سے تین لاکھ روپے حاصل کر لئے۔ معاملہ کھلنے پر ملزم شیخ طاہر علی کو بندر علاقے کے نادیال تھانے کی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، تین سال پہلے طاہر کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہو گئی تھی۔ لیکن اس کے باوجود بیوی کے نام پر قرض کا پیسہ ہتھیانے کے لیے طاہر نادیال کی ایک قرض دینے والی کمپنی کے پاس گیا۔ وہ اپنی بھابی کو بھی ساتھ لے گیا۔ اس نے بھابی کو ہی اپنی بیوی کے طور پر متعارف کرایا۔ فارم پ±ر کرتے وقت اس نے بیوی کا نام تو لکھا لیکن وہاں اپنی بھابی کی تصویر لگا دی۔ قرض دینے والی کمپنی سے بھابی اور دیور (شوہر کا چھوٹا بھائی) نے 3 لاکھ 26 ہزار روپے ہتھیا لیے۔ لیکن جب قسط کی رقم واپس نہیں دی گئی تو قرض دینے والی کمپنی نے طاہر کی سابقہ بیوی سے رابطہ کیا اور اسے قسط کی رقم واپس کرنے کو کہا۔ یہ سن کر وہ خاتون حیران رہ گئی۔ پہلے اس نے اس معاملے کو اہمیت نہیں دی لیکن کمپنی نے اس پر دباو¿ ڈالا۔ وہ نادیال میں کمپنی کے دفتر گئی اور فارم اور دیگر دستاویزات دیکھنا چاہیں۔ تب دیکھا گیا کہ بیوی کا نام تو تھا لیکن تصویر اور دیگر دستاویزات طاہر کی بھابی کی تھیں۔ اس کے بعد نادیال تھانے میں اس معاملے کی شکایت درج کرائی گئی۔ اسی بنیاد پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔ پولیس نے طاہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی بھابی کے کردار کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
Source: Admin
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
11 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
11 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
11 months ago
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
11 months ago
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی
4 months ago
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو ہٹا دیا
4 months ago
اس بار بھی بنگال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں! ممتا بنرجی کی پھر سے ہو گی جیت
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments