13 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کا حصہ بننے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) سیزن 2025 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی 2 روزہ تقریب گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوئی جس میں فرنچائزز نے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بہترین کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے میں خریدا۔ فرنچائزز نے جہاں بڑے ناموں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا وہیں ایک 13 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی بھی پہلی بار آئی پی ایل کا حصہ بن گئے۔ پیر کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی آئی پی ایل کی میگا نیلامی میں راجستھان رائلز نے سوریاونشی کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدا۔ جس کے بعد سوریاونشی آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے خریدے جانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ دوسری جانب لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشبھ پنت کو 27 کروڑ روپے میں خریدا، جس کے بعد پنت نے آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل 2025 اس ٹورنامنٹ کا 18 واں ایڈیشن ہوگا جو اگلے سال مارچ سے مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ویبھوو 27 مارچ 2011 کو ریاست بہار کےگاؤں تاجپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کا سفر صرف 4 سال کی عمر میں شروع کیا اور پھر 9 سال کی عمر میں ان کے والد نے انہیں قریبی قصبےکی ایک کرکٹ اکیڈمی میں داخل کروایا۔ ویبھوو نے جنوری 2024 میں صرف 13 سال کی عمر میں ریاست بہار کے لیے رانجی ٹرافی ایلیٹ گروپ بی کے مقابلے میں ممبئی کے خلاف فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔ ویبھوو سوریا ونشی نے یوتھ ٹیسٹ میں چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت کی انڈر19 ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے آسٹریلیا کی انڈر19 ٹیم کے خلاف شاندار سنچری بھی بنائی۔ نوجوان کھلاڑی نے 62 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور یوتھ ٹیسٹ فارمیٹ میں سنچری اسکور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ اس کے علاوہ سوریا ونشی یوتھ ٹیسٹ فارمیٹ میں دوسری تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی اور اس فارمیٹ میں سب سے تیز سنچری بنانے والے بھارتی کھلاڑی بھی ہیں۔
Source: social Media
جےشاہ نے چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا
پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
کیوبن ریسلر نے پیرس اولمپکس میں نئی تاریخ رقم کردی
میرا بائی چانو اور اویناش سابلے تمغوں سے ہوئے محروم,چوتھے مقام پر رہیں