National

یونیفارم سول کوڈ کے دائرے سے باہررہیں گے آدیواسی، کرن رجیجو نے کیا بڑا اعلان

یونیفارم سول کوڈ کے دائرے سے باہررہیں گے آدیواسی، کرن رجیجو نے کیا بڑا اعلان

نئی دہلی: مرکزی اقلیتی امورکے وزیرکرن رجیجو نے اتوارکے روزکہا کہ شمال مشرقی اورملک کے دیگرخطوں کے قبائلیوں کو مجوزہ یکساں سول کوڈ (یوسی سی) کے دائرے سے باہررکھا جائے گا تاکہ وہ اپنے نظام اور روایات کے مطابق آزادی سے زندگی گزارسکیں۔ یہاں آرایس ایس سے وابستہ ونواسی کلیان آشرم کی طرف سے منعقدہ ایک پروگرام میں اس موضوع پرمرکزی حکومت کے موقف کو واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ان دنوں سوشل میڈیا پرعجیب ماحول پیدا کررہے ہیں اورمرکزی حکومت کے خلاف ایک عجیب ماحول بنا رہے ہیں۔ مرکزی وزیرنے کہا، ‘مرکزی وزیرہونے کے ناطے میں اپنی حکومت کا موقف بتانا چاہتا ہوں۔ ہماری حکومت اورپارٹی (بی جے پی) آئین کے مطابق ملک میں یکساں سول کوڈ (لانے) کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ جب فوجداری قانون سب کے لیے یکساں ہے توپھرشہری قانون بھی (سب کے لیے یکساں) کیوں نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ریاستوں نے اس سلسلے میں کام شروع کردیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا، ‘لیکن ہم نے واضح طورپرکہا ہے کہ قبائلیوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔ قبائلیوں کواپنی زندگی اپنے طریقے سے گزارنے کی آزادی دی جائے۔ یہ (یکساں سول کوڈ) شیڈول 6، شیڈول 5، شمال مشرقی اورملک کے دیگر قبائلی علاقوں میں لاگونہیں ہوگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments