National

یوم آزادی: عمر عبداللہ نے بخشی اسٹیڈیم میں پرچم کشائی کی

یوم آزادی: عمر عبداللہ نے بخشی اسٹیڈیم میں پرچم کشائی کی

سری نگر، 15 اگست :جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ملک کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر یہاں بخشی اسٹیدیم میں جمعہ کی صبح پرچم کشائی کی اور پریڈ سے سلامی لی اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور دیگر کئی اہم لیڈر موجود تھے۔ تقریب میں لوگوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی قبل ازیں وزیر اعلیٰ لال چوک میں واقع بلیدان استمبھ پہنچے جہاں انہوں نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب سری نگر میں واقع بخشی اسٹیدیم میں منعقد ہو رہی ہے۔ تقریب کے احسن اور پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments