Bengal

ٹی ایم سی حکومت مغربی بنگال کی ترقی کی راہ میں دیوار ہے ، اسے گرانے کی ضرورت: مودی

ٹی ایم سی حکومت مغربی بنگال کی ترقی کی راہ میں دیوار ہے ، اسے گرانے کی ضرورت: مودی

درگاپور (مغربی بنگال)، 18 جولائی : وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) حکومت کو ریاست میں سرمایہ کاری، روزگار اور ترقی کے راستے میں رکاوٹ بننے والی دیوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست تب ہی ترقی کر سکے گی جب ٹی ایم سی کی دیوار گرے گی۔ مسٹر مودی یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم سی کی بدعنوانی، بھتہ خوری اور انارکی کی وجہ سے ملک اور دنیا کے سرمایہ کار وسائل سے مالا مال مغربی بنگال میں سرمایہ کاری کرنے سے ڈرتے ہیں۔ کبھی ایک ترقی یافتہ صنعتی صوبہ رہی اس ریاست میں درگاپور اور آسنسول صنعتی بیلٹ میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔ ریاست کے نوجوانوں کو روزی روٹی کے لیے دوسری ریاستوں میں جانا پڑ رہا ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا، 'میں یقین دلانے آیا ہوں کہ مغربی بنگال کے حالات کو بدلا جا سکتا ہے ۔ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے چند سالوں میں مغربی بنگال ملک کی سب سے ترقی یافتہ صنعتی ریاستوں میں سے ایک بن سکتا ہے ۔' انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال پہلے برآمدات کا مرکز تھا۔ اس میں قدرتی وسائل ہیں۔ ریاست کے پاس میک ان انڈیا کو طاقت دینے کے تمام ذرائع ہیں لیکن مغربی بنگال کی ٹی ایم سی حکومت ترقی کی راہ میں دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔ جس دن یہ دیوار گرے گی، ریاست نئی رفتار سے آگے بڑھے گی۔ ٹی ایم سی کی حکمرانی کی دیوار گرے گی تو تبدیلی آئے گی۔ آسام اور تریپورہ میں بی جے پی حکومتوں کی قیادت میں تیز رفتار ترقی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مغربی بنگال کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو موقع دیں اور ریاست میں تبدیلی لائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو ہندستان کی پہلی خاتون ایلوپیتھک ڈاکٹر دینے والی اس ریاست میں آج بیٹیاں اسپتالوں اور کالجوں میں محفوظ نہیں ہیں۔ ان کے خلاف مظالم کرنے والوں کو ٹی ایم سی قائدین اور حکومت تحفظ فراہم کرتی ہے ۔انہوں نے ریاست کے عوام سے بی جے پی کو موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی کو حکومت بنانے کا موقع ملتا ہے تو ریاست چند برسوں میں دوبارہ صنعتی لحاظ سے سرکردہ ریاستوں میں شامل ہوجائے گی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments