Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

جین زی کو مدنظر رکھتے ہوئے، اب بنگال میں ’نیکسٹ جن‘ پوسٹ آفس شروع

Admin
By Admin
Oct 10, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

جین زی کو مدنظر رکھتے ہوئے، اب بنگال میں ’نیکسٹ جن‘ پوسٹ آفس شروع
جین زی کو مدنظر رکھتے ہوئے، اب بنگال میں ’نیکسٹ جن‘ پوسٹ آفس شروع — October 10, 2026
جین زی کو مدنظر رکھتے ہوئے، اب بنگال میں ’نیکسٹ جن‘ پوسٹ آفس شروع
نئی نسل، خصوصاً جین زی (جنریشن زی) کو ڈاک کے نظام سے جوڑنے کے لیے اب مغربی بنگال میں ’نیکسٹ جن‘ پوسٹ آفس شروع کیے گئے ہیں۔ فی الحال پانچ ڈاک خانوں کو اس نظام کے تحت شامل کیا گیا ہے۔ یہ ڈاک خانے کھڑگ پور آئی آئی ٹی، کولکاتا یونیورسٹی، جادَوپور یونیورسٹی، ہلدیہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور کلیانی میں قائم کیے گئے ہیں۔
ان ڈاک خانوں میں مفت وائی فائی، پرنٹنگ کی سہولت، جدید کرسیاں اور میزیں، صوفے، چائے اور کافی کے انتظام کے علاوہ مختلف رسائل اور اخبارات بھی دستیاب ہوں گے۔
مغربی بنگال سرکل کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل اشوک کمار نے بتایا کہ بردوان یونیورسٹی، رابندر بھارتی یونیورسٹی اور وشو بھارتی یونیورسٹی نے بھی ایسے ڈاک خانے قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ہر ڈاک خانے کو اس طرز پر تیار کرنے میں تقریباً 20 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔
جنوبی بنگال سمیت سکم کے ذمہ دار پوسٹ ماسٹر جنرل رِجو گنگوپادھیائے نے بتایا کہ ڈاک خانوں میں ایسا ماحول تیار کیا جا رہا ہے جو نئی نسل کے نوجوانوں کے لیے پسندیدہ مقام بن سکے۔ اس کا مقصد نوجوانوں میں خط لکھنے کی عادت کو بھی فروغ دینا ہے۔
شیوپور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی آئی ای ایس ٹی) میں ڈیجیٹل لاکر کی سہولت والا ڈاک خانہ قائم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ممبئی میں اس طرح کی سہولت پہلے سے موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کولکاتا کے کانک±ڑگاچھی سب پوسٹ آفس کی طرز پر بالی گنج اور شرت بوس روڈ کے ڈاک خانوں کو بھی جدید بنانے کا منصوبہ ہے۔
جمعہ کے روز عالمی یومِ ڈاک کے ساتھ ہی قومی ڈاک ہفتے کا آغاز ہوا۔ 15 اکتوبر کو اس ہفتے کا آخری دن ہوگا، جسے ٹیکنالوجی اور اختراعات کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔ اس موقع پر ’درگا پوجا—غیر مجسم ثقافتی ورثہ‘ کے موضوع پر ایک خصوصی کور بھی جاری کیا گیا۔
اشوک کمار نے کہا کہ ای کامرس کے شعبے میں بہترین کارکردگی حاصل کرنا محکمہ? ڈاک کا ہدف ہے۔ آیوشمان بھارت کارڈ فراہم کرنے کے سلسلے میں ریاستی حکومت کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔
اسی طرح مغربی بنگال اسٹیٹ الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے اشتراک سے کسانوں اور زمین کے مالکان تک اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے شمسی توانائی کے فوائد اور سبسڈی سے متعلق معلومات پہنچائی جائیں گی۔
انہوں نے لاجسٹکس خدمات کے ذریعے بیج فراہم کرنے کے منصوبے کا بھی ذکر کیا۔ محکمہ? زراعت کے ساتھ مل کر ڈاک خانوں کو اس کام میں شامل کیا جائے گا۔ اس پہل کا ایک اہم مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی درمیانی شخص یا دلال ان سہولتوں سے ناجائز فائدہ نہ اٹھا سکے۔

جین زی کو مدنظر رکھتے ہوئے، اب بنگال میں ’نیکسٹ جن‘ پوسٹ آفس شروع...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn