Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

جمعرات کی صبح سے پانی کی سپلائی بحال، لیکن دباو¿ اب بھی کم، معمول پر آنے میں لگیں گے مزید چند دن

Admin
By Admin
Nov 12, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

جمعرات کی صبح سے پانی کی سپلائی بحال، لیکن دباو¿ اب بھی کم، معمول پر آنے میں لگیں گے مزید چند دن
جمعرات کی صبح سے پانی کی سپلائی بحال، لیکن دباو¿ اب بھی کم، معمول پر آنے میں لگیں گے مزید چند دن — November 12, 2026
جمعرات کی صبح سے پانی کی سپلائی بحال، لیکن دباو¿ اب بھی کم، معمول پر آنے میں لگیں گے مزید چند دن
ٹالا میں پینے کے پانی کی پائپ لائن پھٹنے کے بعد گزشتہ دو دنوں سے جاری پانی کے بحران پر آخرکار میونسپل کارپوریشن نے کسی حد تک قابو پا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جن علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی متاثر ہوئی تھی، وہاں جمعرات کی صبح 11 بجے کے بعد متبادل پائپ لائن کے ذریعے پانی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم، پانی کا دباو¿ اب بھی کم ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کا دباو¿ معمول پر آنے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔
گزشتہ پیر کی صبح ٹالا ریلوے گیٹ کے قریب ٹالا برج کے نیچے پینے کے پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں ریلوے لائن اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں۔ اگرچہ پانی اتر گیا، لیکن پینے کے پانی کا مسئلہ برقرار رہا۔ پائپ پھٹنے کے دن یعنی پیر کو اس کا زیادہ احساس نہیں ہوا، لیکن اگلے دن کولکاتا کے وسیع علاقوں کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شمالی کولکاتا، وسطی کولکاتا اور جنوبی کولکاتا کے کچھ حصوں میں پانی کا دباو¿ انتہائی کم ہو گیا۔ بعض مقامات پر پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہو گئی۔
بدھ تک بھی کولکاتا کے وارڈ نمبر 18 اور 19 کے سوناگاچھی لین، درگاچرن متر اسٹریٹ، امام بخش لین، ناتھیر باغان، شیخ پاڑہ سمیت مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران برقرار تھا۔ ٹالا، شوبھا بازار، کمار ٹولی، باگ بازار، مانک تلہ، باگماری، اینٹالی، گریش پارک، اہری ٹولا اور سیالدہ کے علاقوں میں بھی پانی کی قلت تھی۔ جنوبی کولکاتا کے اے جے سی بوس روڈ، بالی گنج اور کس?با سمیت بعض علاقوں میں بھی پانی کی سپلائی متاثر ہوئی تھی۔ میونسپل کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق، جمعرات کی صبح 11 بجے سے ان علاقوں میں پانی کی سپلائی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم، مرکزی پائپ لائن کی مرمت کا کچھ کام ابھی باقی ہے۔ فی الحال میونسپل حکام اس کام کو انجام دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی پانی کا دباو¿ بتدریج بڑھانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔
پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے شمالی، وسطی اور جنوبی کولکاتا کے مختلف علاقوں میں پانی کے ٹینکروں کی مناسب تعداد بھیجنے کا انتظام کیا تھا۔ اس کے علاوہ ہنگامی ضرورت کے لیے شہریوں کو میونسپل کارپوریشن کے مقررہ ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ تاہم، منگل کو متاثرہ علاقوں کے کئی رہائشیوں نے شکایت کی تھی کہ فون کرنے کے باوجود پانی کے ٹینکر نہیں پہنچ رہے ہیں۔
بدھ کو بھی شمالی کولکاتا کے متعدد رہائشیوں کی جانب سے اسی طرح کی شکایات سامنے آئیں۔ تاہم، اس معاملے میں میونسپل کارپوریشن کا کہنا تھا کہ تمام علاقوں میں ایک ساتھ پانی کے ٹینکر پہنچانا ممکن نہیں ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ شہر میں کہیں بھی کونسلر موجود نہیں ہیں۔ میونسپل انتخابات کو لے کر گزشتہ کئی دنوں سے غیر یقینی صورت حال برقرار ہے۔ شہر میں فی الحال نہ کوئی میئر ہے اور نہ ہی میئر اِن کونسل کے ارکان۔ اس کے نتیجے میں میونسپل ملازمین کے درمیان تال میل کی کمی واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔
میونسپل کارپوریشن کا دعویٰ ہے کہ بدھ کی شام 7 بجے تک کولکاتا کے چھ بورو علاقوں میں مجموعی طور پر 800 پانی کے ٹینکر بھیجنے کا انتظام کیا گیا تھا۔ میونسپل کارپوریشن کی ہیلپ لائن پر مجموعی طور پر 480 شکایات موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 338 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔

جمعرات کی صبح سے پانی کی سپلائی بحال، لیکن دباو¿ اب بھی کم، معمول پر آنے میں لگیں گے مزید چند دن...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn