Bengal

ووٹ چوری اور علاقے کے دیگر مسائل کو لے کر ہوڑہ ضلع کانگریس کی بھوک ہڑتال

ووٹ چوری اور علاقے کے دیگر مسائل کو لے کر ہوڑہ ضلع کانگریس کی بھوک ہڑتال

الیکشن کمیشن کے ذریعہ ووٹ چوری اورہوڑہ ضلع خاص کر ٹکیہ پاڑہ کے عوامی مسائل کو لےکرہوڑہ ضلع کانگریس کی طرف سے ایک روزہ چوبیس گھنٹے کےلئے بھوک ہڑتال کی گئی ہے۔ ہوڑہ ٹکیہ پاڑہ کے مچھلی بازار موڑ پر اسٹیج لگا کر بھوک ہڑتال جاری ہے۔ کانگریس کے چھ لیڈران اس بھوک ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں۔ بھوک ہڑتال میں حصہ لینے والے کانگریس کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ جس طرح سے ووٹ چوری کے ذریعہ بی جے پی نے کئی ریاستوں میں اپنی حکومت قائم کی ہے۔ اسکے خلاف آواز بلند کرنے کےلئے بھوک ہڑتال سے بڑی کوئی تحریک نہیںہے۔ ان لیڈروںکا یہ بھی کہنا ہے کہ علاقے کے بھی کئی اہم اور سنگین مسائل ہیں جسے حل کرنے میں یہاں کی انتظامیہ مکمل طو رپرناکام ہے۔ٹکیہ پاڑہ ایک ایسا علاقہ بن گیا ہے جہاں ایک بار اگر بارش ہوجائے تو لگاتار چار دنوں تک یہاں سے پانی نہیں نکلے گا۔ یہ سب سے بڑا مسائل ہے۔ دوسری طرف راستے کی حالت نہایت ہے خراب ہے۔ بارش کے دنوںمیں خراب راستوں کی وجہ سے یہاں کئی آٹو الٹ گئے۔ جس سے کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ بارش اگر ہوجائے تو گارجین اپنے بچوںکو اسکول نہیں بھیجتے ہیں۔ پتہ نہیں راستے میںکیا ہوجائے۔ اسی طرح سی ای ایس سی نے یہاں دہشت مچا رکھا ہے۔لوگ کھانے کےلئے تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں تو الیکٹرک کا اتنا کرایہ کہاں سے دیں گے۔ دوسری طرف سی ای ایس سی والے من مانے کر رہے ہیں ۔ الیکٹرونک فاسٹ مشین لگایا ہے تاکہ تیزی سے یونٹ اٹھے۔لوگ الیکٹر ک کا بل بھرتے بھرتے پریشان ہیں۔ یہاں اس علاقے میں بچوں کے کھیلنے کےلئے کوئی میدان نہیں ہے۔ ایک جگہ خالی تھی تو وہاں اسکول بن گیا جو ضروری بھی تھا دوسری جگہ پر سرکار نے اپنے قبضہ میں لے کر وہاں پمپنگ اسٹیشن قائم کر لیا۔بچوں کے کھیلنے کےلئے کوئی میدان یا پارک نہیں ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں واٹرریزرور ہے اس کی چھت پرمحمد علی پار ک کی طرح بچوں کےلئے پارک بنا یا جائے۔نکاسی نظام کو بہتر کیا جائے۔واٹر لاگینگ کے مسائل حل کریں ۔اتنے برسوں سے ترنمول کانگریس یہاں حکومت کر رہی ہے لیکن ابھی بھی مسئلہ جوں کاتوں ہے۔علاقے میں راستے کے کام کو مکمل کیا جائے۔ یہاں کوئی کمیونیٹی ہال نہیں۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے لوگوں نے کمیونیٹی ہال کی بھی مانگ کی۔اس بھو ک ہڑتال میں حصہ لینے والے کانگریس کے لیڈروں میں نوشاد خان، الطاف راجہ، بادشاہ خان، شیخ اختر، محمود خان اور ایڈوکیٹ محمد عارف کے نام قابل ذکر ہیں۔ان میں جن کی سرپرستی حاصل ہے ان میں ذاکرصاحب، کلام صاح ، جمال صاحب، گاندھی صاحب، ستار صاحب، منا صاحب، اسلم صاحب، موتی صاحب، راجو صاحب، جاوید صاحب، ابرار صاحب، کے علاوہ عطا المصطفیٰ، نعمت علی، محمد آرزو، متین خان، محمد علی، عرفان بھائی ، چھوٹے نواب وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Source: akhbarmashriq

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments