Bengal

ٹرن لیتے ہوئے بس الٹ گئی، 40 مسافر شدید زخمی

ٹرن لیتے ہوئے بس الٹ گئی، 40 مسافر شدید زخمی

بردوان: مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی ۔ مسافروں کو لے جانے والی ایک نجی بس بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے الٹ گئی ۔ واقعے میں بس میں سوار چالیس مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں کرمن بلاک پرائمری ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا۔ ان میں سے پندرہ شدید زخمی مسافروں کو کرمن بلاک پرائمری ہیلتھ سنٹر سے بردوان میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ بس بردوان سے مونٹیشور جا رہی تھی۔ اس وقت، بس راستے میں چھوٹابیلون گاوں کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ مکینیکل خرابی کے باعث بس موڑ پر کنٹرول کھو بیٹھی اور خالی زمین پر گر گئی۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے امدادی کام شروع کر دیا۔ اطلاع ملنے کے بعد دیوان دیگھی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی۔ پولیس اور گاوں والوں نے زخمی مسافروں کو اسپتال پہنچایا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments