Bengal

چنگرابنڈہ لینڈ پورٹ کے گودام میں خوفناک آگ، لاکھوں روپے کا نقصان

چنگرابنڈہ لینڈ پورٹ کے گودام میں خوفناک آگ، لاکھوں روپے کا نقصان

کوچ بہار: کوچ بہار میں چنگرابنڈہ لینڈ پورٹ پر زبردست آگ لگ گئی۔ آگ منگل کی صبح لگی۔ اس وقت لینڈ پورٹ ایریا میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح لینڈ پورٹ ایریا میں زیادہ لوگ موجود نہیں تھے۔ علاقے میں جلنے کی بدبو پھیلنے لگی۔ لوگوں نے وہاں جا کر دیکھا کہ اس لینڈ پورٹ کے ایک گودام میں آگ لگی ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ اس گودام میں پھیل گئی۔ پہلے تو وہاں موجود لوگوں نے آگ بجھانا شروع کر دی۔ لیکن آگ پر قابو پانے کے بجائے بڑھتی ہی چلی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ اس گودام میں بنگلہ دیش سے درآمد کیے گئے پھلوں کا جوس رکھا گیا تھا۔ آگ کے شعلوں نے گودام کو تقریباً اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ میکھلی گنج سے فائر انجن جا کر آگ بجھانے لگے۔ ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے آگ مزید پھیل رہی تھی۔ قریب ہی کئی اور گودام ہیں۔ جس کی وجہ سے ان جگہوں پر آگ پھیلنے کا خطرہ ہے۔ طویل کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Source: akhbarmashriq

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments