چنئی، یکم دسمبر : سمندری طوفان فینگل ساحل کو عبور کرنے کے بعد خلیج پر مستحکم بنا ہوا ہے اور اس کے بتدریج کمزور ہونے کی امید ہے، لیکن اس کی وجہ سے ویلوپورم اور پڈوچیری میں 50 سینٹی میٹر تک بھاری بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج بنگال میں سمندری طوفان فینگل ساحل کو عبور کرنے کے باوجود عملی طور پر ساکن رہا اور دھیرے دھیرے کمزور ہو جائے گا، جبکہ 50 سینٹی میٹر تک کی شدید بارش نے ولوپورم اور پڈوچیری میں تباہی مچا دی ہے۔طوفان نے تمل ناڈو اور پڈوچیری میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس سے کئی علاقوں میں شدید بارشیں اور سیلاب آیا۔ وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے اتوار کو چنئی میں ماسٹر کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور طوفان سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ انہوں نے مرکزی حکومت سے بارش سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے ایک ٹیم مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ مسٹر اسٹالن نے کہا کہ وِلو پورم میں شدید بارش ہوئی ہے اور نائب وزیر اعلیٰ ادھیانیدھی اسٹالن کو امدادی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے ضلع میں تعینات کیا گیا ہے اور وہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بارش سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے۔ طوفان فینگل شمالی ساحلی تامل ناڈو اور پڈوچیری پر گزشتہ چھ گھنٹے سے ساکن رہا۔موسماتی دفتر نے بتایا کہ یہ پڈوچیری کے قریب 40 کلومیٹر کے قریب ولوپورم کے شمال سے دور ہے۔ چنئی کے جنوب جنوب مغرب میں 120 کلومیٹر واقع ہے۔
Source: uni urdu news service
لکھنؤ اور غازی پور میں دو بینک لٹیرے ہلاک،3گرفتار
مہنگائی نے عوام کا بجٹ خراب کر دیا، حکومت کمبھ کرن کی نیند سورہی ہے: راہل
چاول چوری کے شک میں دلت شخص کو درخت سے باندھ کر پیٹ پیٹ کر مار دیا
پارلیمنٹ میں جئے فلسطین کا نعرہ لگانے کے معاملے میں ا ویسی کو بریلی کورٹ نے کیا طلب
تھیٹرمیں بھگدڑکا واقعہ،اداکار الوارجن سے پولیس کی پوچھ گچھ
ون نیشن ون الیکشن بل پر جے پی سی کا پہلا اجلاس 8 جنوری کو ہوگا
مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر، سابق آرمی چیف وی کے سنگھ میزورم کے گورنر ہوں گے
کرائے کے اساتذہ رکھنے پر دو اساتذہ معطل
راجستھان کے کرولی میں بس اور کار میں تصادم، 5 افراد ہلاک، 14 سے زائدافراد زخمی