National

تمل ناڈو میں سائیکلون فینگل کا قہر! چار افراد کی موت، 14 اضلاع میں الرٹ

تمل ناڈو میں سائیکلون فینگل کا قہر! چار افراد کی موت، 14 اضلاع میں الرٹ

نئی دہلی: سائیکلون فینگل اتوار کی صبح تقریباً 2 بجے کرائیکل اور مہابلی پورم کے درمیان تمل ناڈو کے ساحل پر پہنچا۔ لینڈ فال کے بعد اس کے مغرب جنوب مغرب کی طرف بڑھنے اور اگلے کچھ گھنٹوں میں آہستہ آہستہ کمزور ہو کر گہرے دباؤ میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے دن میں تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کیونکہ سائیکلون فینگل کی وجہ سے اگلے 48 گھنٹوں تک ریاست میں شدید بارش کا امکان ہے۔ اس کا اثر فی الحال نظر آرہا ہے۔ TOI کی رپورٹ کے مطابق سائیکلون فنگل کی وجہ سے چنئی کے مختلف حصوں میں ہفتہ کی صبح سے 9 سینٹی میٹر سے 13 سینٹی میٹر تک بارش ہونے کی وجہ سے بجلی کے جھٹکے سے چار افراد کی موت ہو گئی ۔ دریں اثنا ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور پڈوچیری کے کئی علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس علاقے میں موسم میں تبدیلی، ہائی ٹائیڈ اور تیز بارش کا امکان ہے ۔ چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج صبح 4.00 بجے سے فلائٹ خدمات دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ سمندری طوفان فینگل کے باعث کل سے خدمات معطل کردی گئی تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments