حیدرآباد 12 فروری:تلنگانہ اسمبلی میں حقہ سنٹرس پرپابندی کا بل منظور کرلیاگیا۔آج بجٹ سیشن کے چوتھے دن کی کارروائی کے آغاز کے موقع پر وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی سریدھر بابو نے ایوان میں اس بل کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں حقہ سنٹرس پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حقہ سگریٹ نوشی سے زیادہ نقصان دہ ہے۔حقہ پر پابندی کا فیصلہ 4 فروری کو ریاستی کابینہ کے اجلاس میں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ حقہ، سگریٹ سے 1000 گنا زیادہ نقصان دہ ہے،ایک بار جب اس کی عادت ہو جائے نوجوان نشے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کانگریس حکومت نے ریاست تلنگانہ کے نوجوانوں اور عوام کی صحت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔تمام جماعتوں نے بغیر کسی بحث کے ایوان میں حقہ پابندی بل کی متفقہ طور پر منظوری کو یقینی بنایا۔اس بل کی منظوری کے ساتھ ہی ریاست میں حقہ سنٹرس بند ہوجائیں گے۔حقہ سے متعلق کسی بھی شئے کو خریدنا یا فروخت کرنا جرم قراردیاگیا ہے۔سریدھر بابو نے بل کو متفقہ طور پر منظور کرنے پر ایوان میں تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔
Source: uni news service
ارریہ: گاؤں والوں کے ساتھ جھڑپ میں پولیس اہلکار کی موت
تمل ناڈو میں مقروض خاندان کے چار افراد کی خودکشی
دہرادون میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے پیدل چل رہے چار مزدوروں کو کچلا، سبھی کی موت
مدھیہ پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹینکر کی ٹکر سے سات افراد ہلاک
مذہبی مقام پر جلی ہوئی چادر ملی ، لوگوں میں ناراضگی
تلنگانہ:مٹن نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو ہلاک کردیا
ہولی کے جشن کے دوران راجہ پور میں مسجد پر ہجوم کا حملہ۔ گیٹ کو تباہ کردیاگیا۔پولیس خاموش تماشائی بنی رہی
تلنگانہ:مٹن نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو ہلاک کردیا
ایس ایل بی سی واقعہ۔ جدید ترین روبوٹک ٹیم کو ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کافیصلہ
اڈیشہ: کانکنی گھوٹالہ کے ملزم بی جے ڈی لیڈر راجہ چکر گرفتار، کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا ہوا پردہ فاش
اِسرو نے پھر دی خوشخبری، اسپیڈیکس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اَنڈاک، چندریان-4 کے لیے راستہ ہموار
امع مسجد کی پینٹنگ سے پہلے جائزہ لینے پہنچی اے ایس آئی کی ٹیم
روپے کے نشان کو تبدیل کرنااسٹالن کا 'فضول فیصلہ' ، ناکامی چھپانے کی چال: انامالائی
ہندستان نے بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ کے واقعے پر پاکستان کے بیانات کو سختی سے کیا مسترد