Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

محبت کا المناک انجام! شادی کے 3سال بعد کلیانی میں خاتون کی پراسرار موت

محبت کا المناک انجام! شادی کے 3سال بعد کلیانی میں خاتون کی پراسرار موت

محبت کا المناک انجام! شادی کے 3سال بعد کلیانی میں خاتون کی پراسرار موت محبت کے بعد شادی۔ شادی کے3 سال کے اندر خاتون کی پراسرار موت! شوہر اور سسرال والوں کے خلاف قتل کا الزام۔ مقتولہ کے والدین کا دعویٰ ہے کہ جہیز کے مطالبے پر پیٹ کر قتل کیا گیا۔ دوسری طرف سسرال والوں کا کہنا ہے کہ گھریلو خاتون نے خودکشی کی ہے۔ یہ واقعہ کل یانی کے ہرین گھاٹا میں پیش آیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس اور خاندانی ذرائع کے مطابق، مقتولہ خاتون کا نام برشتی پاڑوئی ہے۔ وہ ہرین گھاٹا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر ۱۳ کے دھیگھا پاڑہ شیو مندر علاقے کی رہائشی تھیں۔ ان کا ایک مقامی نوجوان سوجیت بھومک سے محبت کا تعلق تھا اور اسی سے شادی ہوئی۔ الزام ہے کہ شادی کے بعد سے شوہر اور اس کے خاندان والے برشتی کو میکے سے پیسے لانے کے لیے دباو¿ ڈالتے تھے۔ ملزم سوجیت شرابی حالت میں برشتی کو مارا پیٹا کرتا تھا۔ یہاں تک کہ انہیں رشتہ داروں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔ بیٹی پر تشدد کی خبر ملنے پر برشتی کے والد کرشنا پاڑوئی انہیں گھر لے جانے آئے، تو الزام ہے کہ نوجوان نے انہیں بھی مارا پیٹا۔ جھگڑے کے بعد وہ واپس چلے گئے۔ آج جمعہ کی صبح برشتی کے خاندان والوں کو معلوم ہوا کہ ان کی بیٹی ہرین گھاٹا دیہی ہسپتال میں داخل ہے۔ وہاں جا کر پتہ چلا کہ برشتی انتقال کر چکی ہیں اور لاش ہسپتال میں پڑی ہے۔ میکے والوں کا دعویٰ ہے کہ وہاں خاتون کا شوہر اور سسرال کا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔ سسرال کا کہنا ہے کہ برشتی نے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، جبکہ مقتولہ کے خاندان کا الزام ہے کہ اسے مار پیٹ کر قتل کیا گیا۔ خاندان والوں نے تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ مقتولہ کے ایک بھائی نے کہا، ''لڑکا کوئی کام نہیں کرتا۔ بہن کو میکے سے پیسے لانے کے لیے دباو¿ ڈالا جاتا تھا۔ پڑوسیوں سے پتہ چلا کہ اس پر اکثر ظلم کیا جاتا تھا۔ ہم سخت سزا چاہتے ہیں۔'' مقتولہ کے والد کرشنا پاڑوئی نے کہا، ''بیٹی کو مار کر گھر میں لٹا دیا گیا تھا۔ ایک دن پہلے مجھے بھی مارا پیٹا گیا۔ داماد کو سخت سزا ملنی چاہیے۔'' شکایت ملنے کے بعد پولیس نے برشتی کے شوہر سوجیت بھومک کو حراست میں لے لیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔ اس واقعے سے علاقے میں شدید ہلچل مچ گئی ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

10 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

10 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

10 months ago

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments