نئی دہلی:بی جے پی نے ہندی پٹی کی ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ اس کو لے کر تامل نادو کی حکمراں جماعت ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ سینتھل کمار نے منگل کو پارلیمنٹ میں بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف گائے کے پیشاب والی ےعنی ’ گﺅ موتر‘ والی ریاستوں میں الیکشن جیتتی ہے۔ ڈی ایم کے رہنمانے کہا کہ بی جے پی کی طاقت بنیادی طور پر ہندی بولنے والی خطہ میں الیکشن جیتنا ہے جسے ہم عام طور پر گائے کے پیشاب( گﺅ متور) والی ریاستیں کہتے ہیں۔ سی اس کے ساتھ سنتھل کمار نے جنوبی ریاستوں تمل ناڈو، کیرالہ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بی جے پی کی ناکامیوں کو اجاگر کیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سینتھل کمار نے ہندی پٹی کی ریاستوں کو گائے کے پیشاب والی ریاستیں کہا ہو۔ قومی تعلیمی پالیسی 2022 پر بات کرتے ہوئے، ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ نے لفظ 'گائے کا پیشاب' ( گﺅو موتر)استعمال کیا تھا۔ بہار کے بی جے پی لیڈر نوال کشور یادو نے سینتھل کمار ایس کے 'گائے کے پیشاب' والے تبصرے پر کہا کہ جو لوگ ہندی بولنے والوں کو گالی دیتے ہیں۔ ان کی ذہنی علاج کرانے کی ضرورت ہے۔ پی ایم مودی کی قیادت میں آنے والے انتخابات میں ان لوگوں کا علاج کیا جائے گا۔ دوسری جانب کانگریس ایم پی ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ایک شخص پارلیمنٹ کے اندر کیا کہہ رہا ہے؟ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں، یہ ان کا اپنا بیان ہے۔ ہم 'گائے ماتا' کا احترام کرتے ہیں، مجھے اس پر کچھ کہنا نہیں ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 3 دسمبر کو مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کے نتائج نازل ہوئے تھے. جس میں بی جے پی نے تین ریاستوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی تلنگانہ میں کانگریس نے بی آر ایس کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی جو 10 سال سے اقتدار میں تھی۔ جبکہ 4 دسمبر کو میزورم میں زورم پیپلز موومنٹ (ZPM) نے جیت حاصل کی۔
Source: Social Media
مدھیہ پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹینکر کی ٹکر سے سات افراد ہلاک
مر بھی جائیں، جمعے کی نماز تو ضرور پڑھیں گے: ابو اعظمی
یہ گندی نالی کے کیڑے ہیں ان کے دماغ میں زہر بھرا ہے، بی جے پی لیڈر کو مولانا خلیل الرحمن کا سخت جواب
سنبھل: ہولی کے روز جلوس والے راستے پر موجود شاہی جامع مسجد سمیت 10 مساجد کو ڈھانپنے کا فیصلہ
تمل ناڈو میں مقروض خاندان کے چار افراد کی خودکشی
دہرادون میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے پیدل چل رہے چار مزدوروں کو کچلا، سبھی کی موت
ایس ایل بی سی واقعہ۔ جدید ترین روبوٹک ٹیم کو ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کافیصلہ
اڈیشہ: کانکنی گھوٹالہ کے ملزم بی جے ڈی لیڈر راجہ چکر گرفتار، کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا ہوا پردہ فاش
ہولی کے جشن کے دوران راجہ پور میں مسجد پر ہجوم کا حملہ۔ گیٹ کو تباہ کردیاگیا۔پولیس خاموش تماشائی بنی رہی
مرکز نے گوتم اڈانی کے لیے جاری امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا سمن گجرات کی عدالت کو بھیجا: رپورٹ