سپریم کورٹ کے حکم سے قبل آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال میں شہری رضاکاروں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ لالبازار کے ذرائع کے مطابق درگا پوجا سے عین قبل آر جی میں کام کرنے والے 29 شہری رضاکاروں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ لال بازار سے اس جگہ اضافی فورس بھیج کر صورتحال کو سنبھالا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان شہری رضاکاروں کو دوسری جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ تاہم اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد شہری فورسز کو شہر کے باقی سرکاری اسپتالوں سے کب واپس لیا جائے گا۔خیال رہے کہ آر جی میں ڈاکٹر طالب علموں کے قتل اور عصمت دری کے معاملے کی سماعت میں سپریم کورٹ کی بنچ نے منگل کو حکم دیا تھا کہ اسپتالوں اور اسکولوں جیسی حساس جگہوں پر شہری فورسز کو تعینات نہیں کیا جاسکتا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس فورس پہلے سے ہی آر جی میں مرکزی فورسز کے ساتھ مشترکہ طور پر تعینات ہے۔ اس لیے وہاں سے شہری افواج کے انخلاء سے سیکورٹی کے مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔ لیکن دوسرے اسپتالوں میں یہ کوشش کی جارہی ہے کہ کس طرح سِکس کو ہٹا کر صورتحال کو سنبھالا جائے۔ واضح رہے کہ کلکتہ پولیس فورس میں تقریباً چھ ہزار اسامیاں خالی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کلکتہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں اوسطاً 20-30 شہری رضاکار تعینات ہیں۔ جو بنیادی طور پر پولیس اہلکار اور ہوم گارڈز کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی سیکورٹی کی دیکھ بھال کرتے ہیں
Source: social media
میرا بیٹا بے قصور ہے، وہ فلم دیکھنے گیا تھا، متاثرہ کے بوائے فرینڈ کی ماں کا دعویٰ
جادو پور میں بھی شروع ہونے جا رہا ہے دھرنا
اور 120 دن پہلے لمبی دوری کی ٹرین کا ٹکٹ نہیں کاٹا جا سکتا
پارتھو معاملے میں حلف نامہ داخل کرنے کےلئے ای ڈی نے سپریم کورٹ سے وقت مانگا
سالٹ لیک میں خواتین نے سی بی آئی کے دفتر کی جانب مارچ کیا
سپریم کورٹ نے اسپتالوں کے سکیورٹی کے لیے ٹاسک فورس بنانے کی تجویز دی
گھریلو اخراجا ت پورا کرنے کے لئے سندیپ گھوش نے فکسڈ ڈپازٹ توڑ نے کی ہائی کورٹ میں درخواست دی
میرا بیٹا بے قصور ہے، وہ فلم دیکھنے گیا تھا، متاثرہ کے بوائے فرینڈ کی ماں کا دعویٰ
نوجوان کی لاش مکان کے نیچے سے برآمد
سالٹ لیک میں خواتین نے سی بی آئی کے دفتر کی جانب مارچ کیا
سپریم کورٹ نے اسپتالوں کے سکیورٹی کے لیے ٹاسک فورس بنانے کی تجویز دی
جونیئر ڈاکٹروں اس بار 10نکاتی مطالبے کی حمایت میں عوامی دستخط جمع پروگرام کو حتمی شکل دی
جونیئر ڈاکٹر تلوتما کے لیے انصاف اور تحفظ کا مطالبہ کر تے ہوئے بریگیڈ ریلی نکالنے جا رہی ہے
ڈاکٹروں کے 10 نکاتی مطالبے کے خلاف کنال گھوش کے 13 نکات