نئی دہلی، یکم اکتوبر : لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے آج لداخ کے ماہر ماحولیات سونم وانگچک کو حراست میں لینے پر حکومت کی تنقید کرت ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائی غیر جمہوری اور ناقابل قبول ہے۔ وانگچک کی نظربندی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ مودی کا یہ 'چکرویو اور تکبر' بھی ٹوٹ جائے گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا "وانگچک جی اور سیکڑوں لداخیوں کی حراست ناقابل قبول ہے جو ماحولیات اور آئینی حقوق کے لیے پرامن طریقے سے مارچ کر رہے ہیں ۔" انہوں نے مزید کہا کہ لداخ کے مستقبل کے لیے کھڑے بزرگ شہریوں کو دہلی کی سرحد پر کیوں حراست میں لیا جا رہا ہے؟ مودی جی، کسانوں کی طرح یہ چکرویوبھی ٹوٹ جائے گا، اور آپ کی انا بھی ٹوٹ جائے گی۔ آپ کو لداخ کی آواز سننی ہوگی۔‘‘ مسٹر کھڑگے نے ٹویٹر پر لکھا ''طاقت کے نشے میں دھت مودی حکومت کے گھمنڈ نے شہریوں کے ایک گروپ کو حراست میں لے لیا ہے جو پرامن طریقے سے لداخ سے دہلی تک مارچ کر رہے تھے۔ یہ ایک بزدلانہ کارروائی کے سوا کچھ نہیں اور انتہائی غیر جمہوری عمل ہے۔ انہوں نے کہا "لداخ میں آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت قبائلی برادریوں کے تحفظ کے لیے بڑے پیمانے پر مطالبات کے ساتھ عوامی حمایت کی ایک بڑھتی ہوئی لہر ہے۔" "اس کی بجائے مودی حکومت اپنے قریبی دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ماحولیاتی طور پر حساس ہمالیائی گلیشیئرز کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، یہ واقعہ ہمیں دکھاتا ہے کہ مودی حکومت کی تاناشاہی کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی ہے۔" کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بھی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ "وانگچک جی کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ حکومت اپنے حقوق کے لیے بولنے والے کسی سے بھی ڈرتی ہے۔ لداخ کو خاموش کر دیا گیا ہے، اس کے جمہوری حقوق چھین لیے گئے ہیں اور اسے بڑی کارپوریشنوں کے حوالے کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ''یہ احتجاج مہینوں پرانا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کا یہ سوچنا بے وقوفی ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں گاندھیائی مہم پر نکلنے والوں کو روک پائیں گی۔ مودی حکومت اپنے گناہوں کو دہرانے پر تلی ہوئی ہے جو ان کے زوال کا باعث بنے ہیں۔
Source: uni news
کویت کا دورہ مستقبل کی شراکت داری کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا: مودی
جے پور میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی
آن لائن سٹہ بازی میں رقم ہارنے کے بعد ڈگری کے طالب علم کی خودسوزی
شراب گھوٹالہ کیس میں اروند کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلے گا، ایل جی نے ای ڈی کو دی منظوری
ممبئی فیری حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 15 ہوئی
ماں نے تین بچوں کے ساتھ پھندے پر لٹک کر کی خودکشی
اب ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدان پارلیمنٹ کے گیٹ پر احتجاج نہیں کر سکیں گے: ہاتھا پائی کے بعد اوم برلا کا فیصلہ
سنبھل: 46 سال بعد کھلے قدیم مندر کا انتہائی خاموشی کے ساتھ ہوا اے ایس آئی سروے
بنگلورو۔انجینئر اتل خودکشی کیس، سپریم کورٹ نے تین ریاستوں سے جواب طلب کیا
چوٹالہ کے انتقال پر ہریانہ میں تین روزہ سوگ
حکمران یماعت اور اپوزیشن پارٹیاں اڈانی، سوروس-سونیا اور امبیڈکر جیسے مسائل پر تعطل میں پھنسی ہوئی ہیں
ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی,لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی
بدلا پور جنسی استحصال کیس کے مقتول ملزم کے 'والدین ملزم نہیں ہیں، انھیں سزا کیوں دی جارہی ہے: بامبے ہائی کورٹ
اجمیر میں درگاہ کو مہادیو مندر قرار دینے والی عرضی پر کل سماعت ہوگی