Bengal

شہر میں ایک ہی دن دو مقامات سے تین نوجوانہتھیار کے ساتھپکڑے گئے

شہر میں ایک ہی دن دو مقامات سے تین نوجوانہتھیار کے ساتھپکڑے گئے

کولکاتا21مئی :خاص کولکاتہ میں ایک بار پھر آتشیں اسلحہ سمیت گرفتارکیا گیا ۔ پولیس نے بدھ کی صبح شہر کے دو حصوں میں دو الگ الگ واقعات میں تین افراد کو گرفتار کیا۔ ان میں سے ایک اے جے سی بوس روڈ فلائی اوور کے قریب رات گئے پکڑا گیا۔ تپسیا سے دو دیگر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اے جے سی بوس روڈ فلائی اوور کے قریب سے صدام حسین نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 32 سالہ نوجوان آنند پور علاقہ کے مغربی چوباگا کا رہنے والا ہے۔ صبح تقریباً ایک بجے صدام سمیت نوجوانوں کا ایک گروپ غیر قانونی آتشیں اسلحہ کے ساتھ مشکوک انداز میں گھوم رہا تھا۔ اسے فوری طور پر ہیسٹنگز پولیس سٹیشن نے گرفتار کر لیا۔ تاہم صدام کے ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔ ان کی تلاش جاری ہے۔ صدام سے ایک 7 ایم ایم پستول، میگزین اور دو کارتوس قبضے میں لیے گئے۔ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب اسی دن تپسیا سے مزید دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ دونوں نوجوان منگل کی دیر رات تاپسیا روڈ پر دوسرے مجرموں کو آتشیں اسلحہ فروخت کرنے کی نیت سے گھوم رہے تھے۔ انہیں فوراً گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شدگان کے نام محمد فہیم اور محمد فیاض ہیں۔ دونوں آنند پور کے رہنے والے ہیں۔ گرفتار افراد سے ایک دیسی ساختہ پستول اور دو کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ تپسیا پولس تھانہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ آتشیں اسلحہ فروخت کرنے گئے دو نوجوانوں کی شناخت کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments