Bengal

پتھروں سے لدی لاری سے 5.5 کروڑ روپے کی براون شوگر برآمد

پتھروں سے لدی لاری سے 5.5 کروڑ روپے کی براون شوگر برآمد

مالدہ21مئی : اسمگلنگ کے دوران پتھروں سے لدی لاری سے 5.5 کروڑ روپے کی براون شوگر برآمد ہوئی ہے۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، ریاستی پولیس ایس ٹی ایف اور گزول تھانے کی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں پتھروں سے لدی ایک 18 پہیوں والی لاری کے کیبن سے بڑی مقدار میں براون شوگر برآمد ہوئی۔ پولیس نے تقریباً 5 کلو 635 گرام براون شوگر ضبط کی۔ اس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 5.5 کروڑ روپئے ہے۔بدھ کی دوپہر، پولیس نے سب سے پہلے گزول کے پانڈوا علاقے میں نیشنل ہائی وے 12 پر پتھروں سے لدی ایک مشتبہ لاری کو پکڑا۔ تلاشی لینے کے بعد پولس نے لاری کے کیبن سے کالے پولی تھین کیری بیگ میں لپٹی ہوئی براون شوگر کا ایک پیکٹ برآمد کیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب پولیس نے ضلع میں اتنی بڑی مقدار میں براون شوگر پکڑی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پتھروں سے لدی لاری سلی گڑی سے مالدہ کی طرف جارہی تھی۔ یہ کامیابی خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کی بنیاد پر ریاستی پولیس ایس ٹی ایف اور گزول تھانے کی پولیس کے مشترکہ آپریشن میں حاصل ہوئی۔ پولیس نے مالدہ کے کالیاچک سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو اس اسمگلنگ سرنگ سے وابستہ ہے۔ ملزم کا نام فیروز مومن (32) ہے اور وہ کالی چک کے علاقے ٹھاکر پاڑہ میں رہتا ہے۔ تاہم تھانہ گزول کی پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ اس سمگلنگ سرنگ میں اور کون کون ملوث ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments