Bengal

مرکزی حکومت کی مدد کے بغیر شمالی بنگال میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں : ممتا بنرجی

مرکزی حکومت کی مدد کے بغیر شمالی بنگال میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں : ممتا بنرجی

کلکتہ 20مئی :وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج شمالی بنگال میں دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ فنڈنگ روکے جانے کے باوجود شمالی بنگال میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ۔ریاستی حکومت انہیں اپنے خرچ پر چلا رہی ہے۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ محروم کئے جانے کے باوجود شمالی بنگال میں ترقیاتی کاموں میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شمالی بنگال کے دبگرام میں تفصیلی بیان دیتے ہوئے اپوزیشن کے طعنوں کا جواب دیا۔ دریں اثنا، آج، منگل کے پروگرام میں سابق مرکزی وزیر جان برلا جنہوں نے گزشتہ ہفتے بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے ہیں اسٹیج پر موجود تھے ۔جان برلا نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ صنعت کاروں سے میوٹیشن فیس وصول کی جا رہی ہے۔ سڑک پر گاڑی چلانے پر بھی ٹیکس لگایا جاتا ہے۔ یہ مزید نہیں لیے جا سکتے۔ ہم یہ برداشت نہیں کریں گے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے شمالی بنگال کے دورے کا آج دوسرا دن ہے۔ اور وہاں، انہوں نے دبگرام-پھلباری میں انتظامی میٹنگ کی ۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا، ’’فساد عام لوگوں کو نقصان پہنچاتے ہیں‘‘۔ انہیں زندگی یا موت کی صورت حال کا سامنا ہے۔ میں فساد نہیں چاہتی، میں امن چاہتی ہوں۔ فساد ہوگا تو سیاستدانوں کو سیاست کرنے کا موقع ملے گا۔ ہمیں مرکز سے 1 لاکھ 75 ہزار کروڑ روپے ملتے ہیں۔ وہ پیسے نہیں دیتے بلکہ جی ایس ٹی کے نام پر لے لیتے ہیں۔ ہمیں وہ رقم بھی ٹھیک سے نہیں ملتی۔ صنعتکاروں سے اضافی ٹیکس کی رقم وصول کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی نے کوئی کام نہیں کیا۔انہو ں نے کہا کہ بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ چائے باغات کھولے جائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا ۔ایک بھی چائے باغ نہیں کھولا گیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments