National

شدید بارش سے پنجاب میں سیلابی صورتحال مزید خراب

شدید بارش سے پنجاب میں سیلابی صورتحال مزید خراب

چنڈی گڑھ ، یکم ستمبر : پنجاب کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش سے سیلاب کی صورتحال بگڑ گئی ہے ۔ گھگگر اور بیاس دریا خطرے کے نشان پر ہیں، جبکہ امرتسر کے اجنالہ علاقے کے کئی حصے اور 15 گاوں پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ ریاست کے اعلیٰ و تکنیکی تعلیم وزیر ہر جوت سنگھ بینس نے 3 ستمبر تک تمام اعلیٰ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ جالندھر میں بھی بارش سے پانی بھرنے اور بجلی کی سپلائی متاثر ہونے پر یکم ستمبر کو کالج بند رکھنے کا حکم دیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پنجاب، ہماچل، جموں و کشمیر اور چنڈی گڑھ میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments