ریاض: سعودی حکومت نے حاجی یا معتمر کے مقررہ مدت سے زائد قیام کی اطلاع نہ دینے والی کمپنیوں اور اداروں پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے حج اور عمرہ سروس فراہم کرنے والوں کمپنیوں اور اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ’ اگر کوئی حاجی یا معتمر مملکت میں اپنے قیام کی اجازت سے زائد قیام کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دی جائے، خلاف ورزی کی صورت سروس کمپنیوں اور اداروں کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ‘ ۔ v فیصلے کے مطابق مقررہ مدت کے اختتام کے بعد کسی حاجی یا معتمر کے روانگی کی اطلاع نہ دینے والی حج اور عمرہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کو 26600 ڈالر یا ایک لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روانگی کی تاریخ کی خلاف ورزی کرنے والے حجاج اور معتمرین کی تعداد بڑھنے پر ان جرمانوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ انتباہ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے رواں حج سیزن کے دوران سامنے آیا ہے ۔ دوسری جانب سعودی حکام نے حج اور عمرہ زائرین کی حفاظت اور نظم وضبط کو یقینی بنانے کے لیےاصول و ضوابط کی سختی سے تعمیل کا مطالبہ کیا ہے۔
Source: social media
جاپان کی آبادی مسلسل 14 ویں سال کم، معمر افراد کا تناسب ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
فرانسیسی صدر کا نیتن یاہو کو دو ٹوک پیغام: غزہ کی تباہی بند کرو، جنگ بندی ہی حل ہے
چین کی جی ڈی پی میں 5.4 فیصد کا اضافہ: امریکی ٹیرف کے باوجود چینی معیشت کیسے ترقی کر رہی ہے؟
عمر میں فرق 6 سال؛ ملک پھر بھی پلئیر لیکن سرفراز ٹیم ڈائریکٹر! کیوں؟
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں مہنگائی کم کرنے میں کامیاب
امریکا کا چین کو تنہا کرنے کے لیے ٹیرف مذاکرات کے استعمال کا ارادہ
فلسطینی عوام کے ساتھ ’اظہارِ یکجہتی‘، مالدیپ میں اسرائیلی سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد
ہارورڈیونیورسٹی یہودی امریکی طلبہ کیخلاف یہود دشمنی پر معافی مانگے: ترجمان وائٹ ہاؤس
لبنانی صدر کا حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان
چین کا ایئر لائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم
اسرائیلی بحریہ کے 200 فوجی ہوابازوں کے نقش قدم پر ... نیتن یاہو کو خط ارسال کر دیا
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دہشت گردی کے لیے بہت بڑا انعام ہوگا،نیتن یاہو کامیکروں سے شکوہ
ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں سب سے بلند ترین اسکور حاصل کرلیا
عراق میں ریت کا طوفان، لوگوں کو سانس لینے میں دشواری، ائیرپورٹس بھی بند