National

ریونت ریڈی کی دہلی میں کھرگے،سونیاگاندھی،راہل گاندھی اورپرینکاگاندھی سے ملاقات،حلف برداری کیلئے مدعو کیا

ریونت ریڈی کی دہلی میں کھرگے،سونیاگاندھی،راہل گاندھی اورپرینکاگاندھی سے ملاقات،حلف برداری کیلئے مدعو کیا

حیدرآباد۔6دسمبر: تلنگانہ کے نامزد وزیراعلی و سی ایل پی لیڈر ریونت ریڈی نے آج صبح اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھرگے کے علاوہ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اوردوسروں سے ملاقات کی۔انہوں نے سی ایل پی لیڈر بنائے جانے پر دونوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے دہلی میں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی،راہل گاندھی اورپرینکاگاندھی سے بھی ملاقات کی اور حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی انہیں دعوت دی۔کابینہ کی تشکیل کے مسئلہ پر بھی ان رہنماوں سے بات ہوئی۔ریونت ریڈی نے اپنی حلف برداری کی تقریب میں کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا،نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار، راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوٹ، چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اشوک چوہان،تمل ناڈو کے وزیراعلی اسٹالن،اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی،سابق وزیراعلی کے سی آر کو شرکت کیلئے دعوت نامہ بھیجا۔سابق وزیراعلی اے پی این چندرابابونائیڈو،سابق مرکزی وزیرچدمبرم، سابق اسپیکر میرا کماری، سابق مرکزی وزیرسشیل کمار شنڈے، تلنگانہ تحریک میں شہیدوں کے ا رکان خاندان،تلنگانہ جناسمیتی کے سربراہ پروفیسرکودنڈارام،پروفیسرہرگوپال، کانچا الیہ م ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور مختلف ذاتوں کے رہنماؤں اور دانشوروں کو بھی دعوت نامہ بھیجاگیا ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments