National

ہریانہ میں نتائج مایوس کن: سیلجا

ہریانہ میں نتائج مایوس کن: سیلجا

نئی دہلی، 08 اکتوبر :کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا کی رکن کماری سیلجا نے آج کہا کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج مایوس کن رہے ہیں اور ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا ہریانہ اسمبلی انتخابات کے رجحانات کے پیش نظر ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تیسری بار حکومت بنانے جا رہی ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محترمہ سلجا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ انتخابی نتائج بہت مایوس کن ہیں۔ اس کے لیے ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔ محترمہ سیلجا نے کہا کہ نتائج بہت مایوس کن ہیں۔ صبح تک ہمیں امید تھی۔ ہمارے تمام کارکنان بہت مایوس ہیں۔ وہ پچھلے دس برسوں سے کانگریس پارٹی کے لیے سخت محنت کر رہے تھے اور جب نتائج سامنے آئے تو انہیں کافی مایوسی ہوئی۔ ہمیں نئے سرے سے آغاز کرنا ہوگا اور خامیوں کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ایسے نتائج کا ذمہ دار کون ہے۔" محترمہ سیلجا ہریانہ اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ کے عہدہ کی دعویدار تھیں اور پارٹی کے دیگر لیڈروں کے ساتھ ان کی رسہ کشی کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments