بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے یہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ کھلاڑی کے یہاں گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا روانہ نہیں ہوسکے۔ تاہم اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ذاتی مصروفیات سے فارغ ہونے کے بعد وہ آسٹریلیا جا سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدے کے یہاں یہ دوسری اولاد کی پیدائش ہے۔ اس سے قبل اس جوڑی کی ایک 6 سالہ بیٹی سمیرا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز سے پہلے اس کے پوسٹر نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی تھی۔ سیریز شروع ہونے سے قبل آفیشل براڈ کاسٹر کی جانب سے جاری پوسٹر پر آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ کپتان روہت شرما کے بجائے ویرات کوہلی کی تصویر لگائی گئی۔ پوسٹر کے وائرل ہوتے ہی شائقین کے ذہنوں میں سوال کھڑے ہوگئے تھے کہ کیا ٹیسٹ سیریز میں روہت شرما کی جگہ کپتان ویرات کوہلی ہوں گے؟۔ واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان رواں ماہ 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی کھیلی جائے گی۔ بھارت کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں براہ راست رسائی کے لیے اس سیریز میں لازمی فتح درکار ہے۔ سیریز ڈرا ہونے یا ہارنے کی صورت میں بھارت کو فائنل میں پہنچنے کے لیے دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑے گا۔
Source: Social Media
سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان کرکٹ بورڈ کا محمد یوسف کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار
سینر نے فریٹز کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنل کا خطاب جیتا
رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا
سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے نے علاج کیلئے اپیل کردی
محمد یوسف سلیکشن کمیٹی کے بعد کوچنگ سے بھی الگ ہوگئے