پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے چند روز قبل بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ محمد یوسف کو نئی ذمے داری دی جائے گی، ان کو 2، 3 ذمے داریوں کی پیشکش کی جائے گی، جن میں سے سابق کرکٹر کو کسی ایک ذمے داری کا انتخاب کرنا ہو گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی مستقبل میں عبدالرزاق سے بھی رابطہ کر کے انہیں نئی ذمے داری دے گا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، اس ٹیم کی خدمت کرنا ایک اعزاز اور کرکٹ کے فروغ میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر پورا اعتماد ہے، ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998ء سے 2010ء تک اپنے کیریئر میں 7530 ٹیسٹ رنز اور 9720 ون ڈے رنز اسکور کیے، انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006ء) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
Source: social media
جےشاہ نے چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا
پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
بنگلہ دیش کی خاتون ٹیم نے آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز بھی جیت لی
حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے