راجگیر، 19 نومبر: چین نے منگل کو ملائیشیا کو 3-1 سے شکست دے کر ایشیائی خواتین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ جاری مقابلے کا پہلا سیمی فائنل میچ چین اور ملائیشیا کے درمیان بہار کے راجگیر میں کھیلا گیا۔ کیوچن نے پہلے کوارٹر کے دسویں منٹ میں چین کی جانب سے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے کوارٹر میں بھی چین نے اپنا غلبہ بڑھاتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو گول کیے اور ٹیم نے ملائیشیا پر 3-0 کی بڑی برتری حاصل کر لی۔ دوسرا گول چین کی فان یونشیا نے 17ویں منٹ میں کیا جبکہ تیسرا گول ٹین جن ژانگ نے 23ویں منٹ میں کیا۔ تیسرے کوارٹر میں ملائیشیا کی خیر النساء نے ملائیشیا کی جانب سے پہلا گول کر کے اس برتری کو کم کر دیا۔ تاہم اس کے بعد کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور چین نے یہ میچ ایک کے مقابلے تین گول سے جیت لیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ اس سے قبل آج پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے لیے کوریا اور تھائی لینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ اس میچ میں کوریا نے تھائی لینڈ کو 3-0 سے شکست دیکر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ تھائی لینڈ ٹورنامنٹ میں آخری نمبر پر رہا۔
Source: uni news service
سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان کرکٹ بورڈ کا محمد یوسف کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار
سینر نے فریٹز کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنل کا خطاب جیتا
رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا
سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے نے علاج کیلئے اپیل کردی
محمد یوسف سلیکشن کمیٹی کے بعد کوچنگ سے بھی الگ ہوگئے