بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ اسٹیڈیم میں ایک خاتون کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔ جوہانسبرگ میں چوتھے میچ کے دوران وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن نے زوردار اور اونچا چھکا مارا جس سے میچ دیکھنے آئی خاتون زخمی ہو گئی۔ بھارتی بیٹر کے چھکے کے بعد گیند باؤنڈری لائن پار کرنے کے بعد خاتون کے گال پر جا لگی جس سے وہ رو پڑی۔ خاتون مداح کو چوٹ کی جگہ پر برف بھی لگائی گئی جبکہ بھارتی بیٹر اس بارے میں جان کر پریشان دکھائی دیے۔ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 135 رنز سے شکست دی، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 1 وکٹ کے نقصان پر 283 رنز بنائے تھے۔ بھارت کے تلک ورما نے 47 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے جبکہ سنجو سمسن 109 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 9 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ بعد ازاں 284 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 148 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-3 سے بھارت کے نام رہی۔
Source: Social Media
سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان کرکٹ بورڈ کا محمد یوسف کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار
سینر نے فریٹز کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنل کا خطاب جیتا
رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا
سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے نے علاج کیلئے اپیل کردی
محمد یوسف سلیکشن کمیٹی کے بعد کوچنگ سے بھی الگ ہوگئے