National

روپیہ مسلسل تیسرے دن کمزور، سات پیسے گر کر 86.16 روپے فی ڈالر

روپیہ مسلسل تیسرے دن کمزور، سات پیسے گر کر 86.16 روپے فی ڈالر

ممبئی، 18 جولائی : بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے روپیہ جمعہ کو مسلسل تیسرے دن کمزور ہوا۔آج کی صبح کی تجارت میں ہندوستانی کرنسی میں اضافہ ہوا کیونکہ ڈالر دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں گرا تھا۔ روپیہ 10 پیسے اضافے کے ساتھ 85.99 روپے فی ڈالر پر کھلا اور 85.9750 روپے فی ڈالر پر مضبوط ہوا۔ تاہم، مقامی سطح پر یہ اسٹاک مارکیٹ میں جاری گراوٹ اور بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث کمزور ہوا۔ مڈ ڈے ٹریڈ کے دوران 86.23 روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح کو چھونے کے بعد یہ 7.50 پیسے کمی کے ساتھ 86.1650 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔ ایل کے پی سکیورٹیز کے نائب صدراور ریسرچ انالسٹ جتن ترویدی نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے روپیہ دباو¿ میں ہے ۔ اس کے علاوہ کیپٹل مارکیٹ میں کمزور سرمایہ کاری کا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے ۔ تاہم ڈالر انڈیکس میں نرمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی محدود رہی۔ ان کا خیال ہے کہ اس وقت روپے کی حد 85.80 سے بدل کر 86.45 روپے فی ڈالر ہو گئی ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں آج زبردست اضافہ ہوا۔ لندن کا برینٹ کروڈ فیوچر 1.51 فیصد بڑھ کر 70.57 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ تیل کے درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی مانگ کے باعث روپے پر دباو¿ بڑھ گیا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments