Entertainment

رومانیہ کی اداکارہ لولیا ونتور کا خاص دن سلمان خان نے مزید خاص بنا دیا

رومانیہ کی اداکارہ لولیا ونتور کا خاص دن سلمان خان نے مزید خاص بنا دیا

بالی ووڈ کے سلطان اداکار سلمان خان اپنی مبینہ گرل فرینڈ و رومانیہ کی اداکارہ لولیا ونتور کی 44ویں سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کے بعد توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزشتہ روز رومانیہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و گلوکارہ لولیا ونتور کی سالگرہ کا اہتمام کیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان کی زندگی میں اب ایک لڑکی نے انٹری دی ہے۔ وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رومانیہ کی اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر سلمان خان کی رہائش گاہ پر صرف سلمان خان ہی نہیں بلکہ پوری خان فیملی موجود ہیں۔ اس موقع پر لی گئی ایک تصویر رومانیہ کی اداکارہ نے ’آئی لو یو‘ کے کیپشن کے ساتھ اپنی انسٹااسٹوری میں بھی شیئر کی ہے۔ میڈیا کے مطابق اداکارہ اور سلمان خان دونوں ہی کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی ہے، تاہم تردید بھی نہیں کی گئی ہے۔ ہندستان ٹائمز کے مطابق لولیا اور سلمان خان کے درمیان تعلقات کی خبریں کئی سال سے گردش کر رہی ہیں۔ دوسری جانب لولیا سے قبل کترینہ کیف اور ایشوریا رائے کے حوالے سے بھی خبریں گردش کرتی رہی تھیں۔ جبکہ 2022 میں لولیا کی جانب سے سلمان خان کے حوالے سے تبصرہ ضرور کیا گیا تھا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ وقت بتا کر انہیں اچھا محسوس ہوتا ہے، جبکہ وہ ایک بہترین انسان ہیں۔ جب آپ ان کے قریب ہوتے ہیں، تو بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments