Kolkata

رات کے وقت کچھ اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے

رات کے وقت کچھ اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے

کولکتہ15مئی : دن بھر تیز گرمی کے بعد دوپہر میں بارش ہوئی، ساتھ ہی زالہ باری بھی ہوئی۔ جمعرات کی دوپہر سے ہر ضلع میں ایسی تصاویر دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق کولکتہ کے آس پاس کے اضلاع میں بارش ہوئی۔ کولکتہ کے آسمان پر بھی بادل چھائے ہوئے تھے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج جنوبی بنگال کے بیشتر اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ کولکتہ کے آس پاس کے علاقوں میں رات کے وقت 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواوں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments