رائے پور، یکم اکتوبر : چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور کی پنڈت روی شنکر شکلا یونیورسٹی کے ہاسٹل کے طلبا نے نصف شب کیمپس میں ذات پات کے امتیاز کا الزام لگاتے ہوئے نیم برہنہ ہوکر مظاہرہ کیا۔ طالب علموں کا الزام ہے کہ انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے اور ان سے ذاتی کام کرایا جارہا ہے۔ شکایت کرنے پر رجسٹرار نے دھمکایا اور وارڈن نے ہراساں کیا۔ یہ معاملہ پنڈت روی شنکر شکلا یونیورسٹی کے شہید چندر شیکھر آزاد ہاسٹل سے متعلق ہے، جہاں طلبا نے پوری رات روی شنکر شکلا کے مجسمے کے نیچے گزاری۔ طالب علم وارڈن کملیش شکلا پر ایف آئی آر اوران کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبہ پر بضد ہیں۔ آزاد ہاسٹل کے طلباء نے یونیورسٹی کی پروگریس کمیٹی کے چیئرمین، ایم پی اور وزیر اور دیگر کو خط لکھے ہیں۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ہاسٹل سپرنٹنڈنٹ اور بایو ٹیکنک ڈپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کملیش شکلا نے طالب علموں پر تشدد کیا۔ طالب علموں کا الزام ہے کہ رجسٹرار شیلیندر پٹیل اور وارڈن کملیش شکلا دوست ہیں اور وارڈن اس کا حوالہ دے کر انہیں دھمکی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ خط میں لکھا ہے کہ ہاسٹل میں وراجت بھگوان گنیش کی شام کی آرتی کے بعد 9 ستمبر کو رجسٹرار نے انہیں دھمکی بھی دی۔ ان کے جانے کے بعد وارڈن شکلا نے ان پر طعنہ کسا تھا۔
Source: uni news
پونے میں ہیلی کاپٹر گر گیا، 3 افراد ہلاک
بہار: امدادی سامان پہنچانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
گرمیت 20 دن کی پیرول پر جیل سے رہا
جن سوراج بنی سیاسی پارٹی، منوج بھارتی قائم مقام صدر
مالیگاؤں دھماکہ: ملزمہ سادھوی پرگیہ 3 اکتوبر کو ممبئی کی عدالت میں پیش ہوں گی
مودی نے گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی مہم میں حصہ لیا