National

پارلیمنٹ ہاؤس میں پانی جمع ہونے پر لوک سبھا سکریٹریٹ کی وضاحت

پارلیمنٹ ہاؤس میں پانی جمع ہونے پر لوک سبھا سکریٹریٹ کی وضاحت

نئی دہلی، یکم اگست : لوک سبھا سکریٹریٹ نے جمعرات کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی مضبوطی کے بارے میں میڈیا رپورٹس میں پیش کیے جانے والے شبہات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زبردست بارش کے دوران عمارت کی لابی کے اوپر گلاس ڈومس کو فکس کرنے کے لئے استعمال کیاجانے والا ایڈہیسیو کے تھوڑا ہٹ جانے کی وجہ سے لابی میں پانی کا معمولی رساؤ ہوگیا تھا۔ سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ بھی دیکھا گیا کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر گیٹ اور اطراف میں پانی جمع ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گرین پارلیمنٹ کے تصور کے مطابق نئی پارلیمنٹ ہاؤس کی لابی سمیت عمارت کے کئی حصوں میں شیشے کے گنبد نصب کیے گئے ہیں، تاکہ پارلیمنٹ کے روزمرہ کام کاج میں وافر قدرتی روشنی کا استعمال کیا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو ہونے والی شدید بارش کے دوران عمارت کی لابی کے اوپر شیشے کے گنبد کو ٹھیک کرنے کے لیے استعمال ہونے والا چپکنے والا مواد تھوڑا سا ہٹ گیا جس سے لابی میں پانی کا معمولی اخراج ہوا۔ تاہم اس مسئلے کا بروقت پتہ چلا اور فوری طور پر ضروری اقدامات کیے گئے۔ اس کے بعد پانی کا مزید رساؤ نہیں دیکھا گیا۔ اسی طرح مکر دوار کے سامنے جمع ہونے والا پانی بھی نکاسی کے نظام کے ذریعے تیزی سے باہر نکل گیا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments