Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بنگال کے 300 سے زائد چائے باغات نے مسترد شدہ سبسڈی جاری کرنے کا مطالبہ کیا

Admin
By Admin
Nov 12, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بنگال کے 300 سے زائد چائے باغات نے مسترد شدہ سبسڈی جاری کرنے کا مطالبہ کیا
بنگال کے 300 سے زائد چائے باغات نے مسترد شدہ سبسڈی جاری کرنے کا مطالبہ کیا — November 12, 2026
بنگال کے 300 سے زائد چائے باغات نے مسترد شدہ سبسڈی جاری کرنے کا مطالبہ کیا
مغربی بنگال کی چائے صنعت نے 300 سے زائد چائے باغات کے سبسڈی دعووں کو مسترد کیے جانے کے معاملے پر دوبارہ غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صنعت سے وابستہ افراد کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت کی اسکیموں کے تحت وعدہ کی گئی مالی امداد نہ ملنے سے اس شعبے کا مالی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔
تیرائی انڈین پلانٹرز ایسوسی ایشن (TIPA) نے 7 نومبر کو ٹی بورڈ آف انڈیا کے ڈائریکٹر (ٹی ڈیولپمنٹ) ایس ساو¿نڈاراراجن کو خط لکھ کر فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ تنظیم نے سبسڈی جاری کرنے کے ساتھ ان دیگر مسائل کو حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے جو خاص طور پر دارجلنگ کی پہاڑیوں میں چائے کی صنعت کے وجود کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔
تنظیم کے مطابق سیکڑوں چائے باغات نے بارہویں پانچ سالہ منصوبے (2012-2017) اور میڈیم ٹرم فریم ورک (2017-2020) کے تحت ترقیاتی سرگرمیاں اس یقین دہانی پر انجام دی تھیں کہ انہیں مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور (CCEA) نے بارہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران 2012-13 سے 2016-17 تک ٹی بورڈ کے ذریعے نافذ کرنے کے لیے 1,425 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ٹی ڈیولپمنٹ اینڈ پروموشن اسکیم کو منظوری دی تھی۔
اس اسکیم کے تحت چائے کی کاشت سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کا انتظام تھا۔ ان میں پرانی چائے کی جھاڑیوں کی جگہ نئی جھاڑیاں لگانا، پودوں کی نشوونما کے لیے ان کی کٹائی، آبپاشی اور مشینوں کا استعمال شامل تھا۔ اس کے علاوہ فیکٹریوں کو جدید بنانے اور چائے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھی مالی مدد دی جانی تھی۔
خط میں کہا گیا ہے، ”مقررہ شرائط پوری کرنے، وقت پر درخواستیں جمع کرانے اور اطمینان بخش معائنہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے باوجود 300 سے زائد چائے باغات کے سبسڈی دعوے یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیے گئے کہ فنڈ ختم ہو چکے ہیں۔“

بنگال کے 300 سے زائد چائے باغات نے مسترد شدہ سبسڈی جاری کرنے کا مطالبہ کیا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn