National

وائی ایس آرکانگریس کے ایم ایل اے وسنتا کرشنا پرساد نے تلگودیشم شمولیت اختیار کی

وائی ایس آرکانگریس کے ایم ایل اے وسنتا کرشنا پرساد نے تلگودیشم شمولیت اختیار کی

حیدرآباد 2مارچ:)آندھراپردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کو ایک اہم دھکہ پہنچاتے ہوئے میلاورم کے ایم ایل اے وسنتا کرشنا پرساد نے تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر وسابق وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کی موجودگی میں باضابطہ طور پر تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔چندرا بابو نائیڈو نے پارٹی کی بڑھتی ہوئی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے کرشنا پرساد اور ان کے حامیوں کا تلگودیشم پارٹی میں گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔میڈیا سے بات چیت کے دوران، کرشنا پرساد نے سماجی ترقی کے لیے فلاح و بہبود کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے چندرا بابو نائیڈو کی قیادت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ نائیڈو آندھرا پردیش کو ترقی کی طرف لے جانے، صنعتوں کو راغب کرنے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وائی ایس آرکانگریس حکومت سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، کرشنا پرساد نے وائی ایس آرکانگریس حکومت کی جانب سے میلاورم حلقہ کی ترقی کے لیے فنڈس کی کمی پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ کئی درخواستوں کے باوجود حلقے کی ترقی کے لیے ایک روپیہ بھی مختص نہیں کیا گیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

1 Comments

All comments

Avatar
James Muchas gracias. ?Como puedo iniciar sesion?