National

نیل کنٹھ بنام جامع مسجد معاملے کی سماعت دو اپریل کو

نیل کنٹھ بنام جامع مسجد معاملے کی سماعت دو اپریل کو

بدایوں:20مارچ: اترپردیش کے ضلع بدایوں کی ایک عدالت میں نیل کنٹھ مہادیو بنام جامع مسجد معاملے کی اگلی سماعت دو اپریل کو ہوگی۔ سول جج سینئر ڈویژن فاسٹ ٹریک کورٹ کی عدالت میں چل رہے نیل کنٹھ مہادیو مند بنام جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے مقدمے میں آج شمسی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے وکیل انور عالم نے عدالت کو عرضی دی جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا واضح حکم ہے کہ نچلی عدالت اس معاملے میں کوئی بھی شنوائی نہیں کرسکتی ہے۔ جس کی وجہ سے سماعت ملتوی ہوگئی۔ اب اگلی سماعت کے لئے 02 اپریل کی تاریخ طے کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 11فروری کو عدالت کے ذریعہ بار بار بلائے جانے کے باوجود بھی انتظامیہ کمیٹی کے وکیل کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج امت کمار نے مسلم فریق کو آخری موقع دیتے ہوئے 19 فروری کو اگلی تاریخ طے کی تھی لیکن وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے معاملے کی سماعت ایک بار پھر ٹل گئی ہے۔ جج امت کمار نے 10 مارچ کی تاریخ دی تھی لیکن 10 مارچ کو جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ آج 20تاریخ طے کی تھی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments