National

ہندستان نے یورپی یونین کی پابندیوں کو مسترد کیا، کہا، یکطرفہ پابندیاں غیر منصفانہ

ہندستان نے یورپی یونین کی پابندیوں کو مسترد کیا، کہا، یکطرفہ پابندیاں غیر منصفانہ

نئی دہلی، 18 جولائی : ہندستان نے یورپی یونین کی طرف سے ہندستان پر عائد پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار ملک ہے اور اپنی قانونی ذمہ داریوں کے لیے پوری طرح پابند ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے حال ہی میں یورپی یونین کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں پر باضابطہ طور پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، "ہم نے یورپی یونین کی طرف سے اعلان کردہ تازہ ترین پابندیوں کا نوٹس لیا ہے ۔ ہندوستان کسی بھی یکطرفہ پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا ہے ۔ ہم ایک ذمہ دار ملک ہیں اور اپنی قانونی ذمہ داریوں کے پوری طرح پابند ہیں۔"انہوں نے کہا کہ ہندستان اپنے شہریوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانا انتہائی اہم ذمہ داری سمجھتا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندستان واضح طور پر یقین رکھتا ہے کہ توانائی کی تجارت کے معاملے میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے ۔ قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین نے روس کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تجارتی تعلقات کے پیش نظر ایک ہندستانی کمپنی پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments