کولکاتا3اپریل :چھبیس ہزار نوکریاں منسوخ ہوگئی ہیں۔ اب یہ تمام نوجوان کہاں جائیں گے؟ جنگی پور کے ایم ایل اے ذاکر حسین نے احتجاج کا انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دل ٹوٹ رہے ہیں، یہ 26 ہزار بچے کہاں جائیں گے، اس لیے میں کہہ رہا ہوں کہ جو اہل ہیں ان کو موقع دیا جائے، انٹرویو لیا جائے اور ان کا ورک ریکارڈ چیک کرنے کے بعد ان کی نوکریاں واپس کی جائیں، بصورت دیگر ہم تحریک چلائیں گے۔ کم از کم انسانی نقطہ نظر سے ان کا انصاف کیا جائے۔دریں اثنا، ریاستی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شوینڈو ادھیکاری نے اس واقعہ میں وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ اور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا، "ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے اہل اور نااہل کو الگ کرنے کے لیے بار بار وقت دیا ہے۔ 5 مئی 2022 کو حکومت نے نااہلوں کو بچانے کے لیے غیر قانونی طور پر اعلیٰ اسامیاں بنائیں۔ نااہلوں کو بچانے کے لیے اہل کو قربان کیا گیا جو پیسے کے عوض کام کر رہے تھے۔" ان کے الفاظ میں، "اس کی پوری ذمہ داری وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر عائد ہوتی ہے۔ انہیں یہ ذمہ دارaی قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
Source: Mashriq News service
وقف کےلئے پارلیمنٹ میں ہماری لڑائی جاری ہے: ممتا بنرجی
ممتا بنرجی نے دوائیوںکی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی
بیلگھریا میں پارٹی دفتر کے سامنے ترنمول کارکن کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا
وقف بل پر کارتک نے کہا، مندر کو گراکر مسجد بنائی گئی ہے
ہزاروں نوکریاں منسوخ! سپریم کورٹ نے 2016 ٹیچر ریکروٹمنٹ پینل کو خارج کر دیا، تین ماہ میں نئی تقرریاں
بہن نے بھائی اور بھابھی کےخلاف مقدمہ درج کرایا
نوکری کی منسوخی کے بعد چھبیس ہزار بچے کہاںجائیںگے؟
گھر سے پیسے نکلنے پر جج کا تبادلہ کر دیا گیا تو پھر نوکری کے متلاشیوں کا تبادلہ کیوں نہیں کیا گیا: ممتا بنرجی کا سوال
ماں نے سوتیلی بیٹی کو سڑک پر چھوڑ دیا
عدالت نے اہل اور نااہل کو الگ کرنے کا موقع دیا تھا : شوبھندو