Kolkata

کتے بلیوںکو مت مارو لیکن نوکری چوروں کو نہ بخشو

کتے بلیوںکو مت مارو لیکن نوکری چوروں کو نہ بخشو

کولکاتا3اپریل :کتے اور بلیوں کو مت مارو لیکن نوکری چوروںکو جانے نہ دو۔ سی پی ایم نے ترنمول کے ہی ہتھیار کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے بائیں بازو پر تنقید کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا تھا ۔ ترنمول کے حامیوں کی جانب سے ایک پوسٹ وائرل کی گئی تھی۔ جہاں لکھا تھا کہ ”کتے یا بلیوں کو مت مارو، اگر تم کو سوجن اور سلیم مل جائے تو انہیں جانے نہ دینا“۔ بائیں بازو کے رہنماوں نے جمعرات کو جوابی پوسٹ کیا۔ اس بار انہوں نے لکھا، ”کتے اور بلیوں کو مت مارو، نوکری چوروں کو نہ بخشو“۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے آج 26000 نوکریاں ختم ہو چکی ہیں۔ یہ ہدایت سن کر سب رو پڑے۔ وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ زندگی کیسے گزرے گی۔ پھر سیاست شروع ہوئی۔ بی جے پی اور بائیں بازو بدعنوانی کے الزامات لگاتے ہوئے میدان میں اترے ہیں۔ تاہم ترنمول کانگریس نے بدلے میں سی پی ایم پر الزام لگایا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ وہ وکیل وکاس رنجن بھٹاچاریہ کو نوبل انعام دیں گے۔ وہ سابق جج اور موجودہ ایم پی ابھیجیت گنگوپادھیائے پر حملہ کرنے سے باز نہیں آئے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments