Bengal

نریندر پور تھانے میں ماں نے آٹھ سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

نریندر پور تھانے میں ماں نے آٹھ سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

ایک ماں پر اپنے آٹھ سالہ بیٹے کو گلا دبا کر قتل کرنے کا الزام ہے۔ اپنے بیٹے کی موت کے بعد تنوجا منڈل نامی خاتون نے خود کو تھانے کے حوالے کر دیا۔ اس نے وہاں اپنے بچے کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا۔ ملزم تنوجا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اسے اتوار کو باروئی پور سب ڈویڑنل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔تنوجا نریندر پور تھانہ علاقے کے تحت کھیڑا کے مو لہاٹی کی رہنے والی ہے۔ ان کے شوہر پرسن جیت منڈل مچھلی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔ تنوجا کے چھوٹے بیٹے کا دو سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر ڈیڑھ سال تھی۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ اسے بھی تنوجا نے قتل کیا تھا۔ بڑا بیٹا دیوجیت منڈل مقامی پرائمری اسکول میں تیسری جماعت میں پڑھتا تھا۔

Source: akhbarmashriq

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments