National

نارائن پور ضلع میں چھ نکسلی ہلاک

نارائن پور ضلع میں چھ نکسلی ہلاک

نارائن پور، 18 جولائی : چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے جمعہ کو ان سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی جنہوں نے نارائن پور ضلع کے ابوجھماڑ میں نکسلیوں کے خلاف بڑی کارروائی میں چھ نکسلیوں کو مار گرایا۔مسٹر سائے نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ اس آپریشن میں شامل سکیورٹی فورسز کے تمام بہادر جوانوں کو مبارکباد اور ان کی بے مثال بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کی بہادری سے “نکسلیوں سے پاک چھتیس گڑھ” کا ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں ہم 31 مارچ 2026 تک ملک کو مکمل طور پر نکسلیوں سے پاک کرنے کے عزم کے ساتھ پُرعزم طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ جے ہند۔ قابلِ ذکر ہے کہ نارائن پور ضلع کے ابوجھماڑ کے جنگل میں آج دوپہر سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ شروع ہو گئی تھی۔ علاقے میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔ بستر رینج کے پولیس انسپکٹر جنرل سندر راج پی نے بتایا کہ نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیموں نے نکسلی مخالف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران آج دوپہر سے سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان وقفے وقفے سے مڈبھیڑ جاری رہی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک سرچ آپریشن کے دوران مڈبھیڑ کے مقام سے چھ ما¶ نوازوں کی لاشیں، اے کے 47 اور ایس ایل آر رائفلز، دیگر کئی ہتھیار، دھماکہ خیز مواد اور روزمرہ کے استعمال کی اشیاءبرآمد کی گئی ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments