Kolkata

میری پارٹی کے ممبران وقف بل کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں: ممتا بنرجی

میری پارٹی کے ممبران وقف بل کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں: ممتا بنرجی

کلکتہ 2اپریل: وقف ترمیمی بل پر پارلیمنٹ میں بحث جاری ہے۔ اپوزیشن نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ اگر بل پر ووٹنگ ہوئی تو وہ اس کے خلاف ووٹ دیں گے۔اس تناظر میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بدھ کو بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ وقف بل کے خلاف مقابلہ کررہے ہیں اورہم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ممبران پارلیمنٹ آج وقف کے لیے لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جملہ پارٹی کا واحد پروگرام ملک کو تقسیم کرنا ہے۔ وہ تقسیم کرو اور حکومت کرو میں یقین رکھتے ہیں، جو ہم نہیں کرتے۔ ہم اپنے آئین کی پیروی کرتے ہیں۔' مرکزی اقلیتی وزیر کرن رجیجو نے 8 اگست کو لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پیش کیا تھا۔ اپوزیشن نے بیک وقت اس بل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اسے 'غیر آئینی اور مسلمانوں کی مذہبی آزادی میں مداخلت' کا الزام لگایا۔ اپوزیشن جماعتوں بشمول کانگریس اور ترنمول نے الزام لگایا ہے کہ نریندر مودی حکومت 44 ترامیم پیش کرکے وقف بورڈ پر مسلمانوں اختیار ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ طویل بحث کے بعد مرکز نے بل کو اتفاق رائے کے لیے جے پی سی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب لوک سبھا میں اس بل کو پاس کرانے کے لیے 272 ممبران پارلیمنٹ کی حمایت درکار ہے۔ بی جے پی کے 240 ایم پی، جے ڈی یو کے 12 اور ٹی ڈی پی کے 16 ہیں۔ اس کے علاوہ چراغ کی پارٹی کے پانچ ایم پی اور شیو سینا کے سات ایم پی لوک سبھا میں ہیں۔ این ڈی اے کیمپ لوک سبھا میں بل کو آسانی سے پاس کرا سکتا ہے کیونکہ شراکت داروں کی حمایت کا یقین دلایا گیا ہے۔ دوسری طرف راجیہ سبھا میں این ڈی اے کے 125 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ چھ نشستیں خالی ہیں۔ اس کے نتیجے میں حکمران اتحاد 118 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے کی صورت میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اس بل کو پاس کروا سکے گا۔ راجیہ سبھا میں بی جے پی کے 98، جے ڈی یو کے چار، اجیت پوار کی این سی پی کے تین اور ٹی ڈی پی کے دو ارکان ہیں۔ انہیں بی جے پی، آسام گن پریشد اور تمل منیلا کانگریس کے ایک رکن اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کی امید ہے۔ بی جے پی کو امید ہے کہ اسی طرح نامزد کردہ چھ ارکان بھی بل کے حق میں ووٹ دیں گے۔ ترنمول کانگریس کی جانب سے سیرام پور کے ممبر پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے کہا کہ وہ پارٹی کی جانب سے اس بل کی مخالفت کررہے ہیں۔ یہ بل غیر آئینی اور اقلیتوں کے حقوق چھیننے کی کوشش ہے۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ ہم سب کو سب سے پہلے آئین کا احترام کرنا چاہیے۔ ہمیشہ یاد رکھیں، مذہب سب کے لیے ہے، تہوار سب کے لیے ہے۔ میں کرشنا کے خطبات سنتی ہوں، خطبات، سوامی وویکانند، نیتا جی، گاندھی جی، امبیڈکر، ابوالکلام آزاد اور رام کرشن کے خطبات پڑھتی ہوں۔یواین آئی۔نور

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments