Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

قتل کا ملزم، ضمانت پر رہائی کے بعد لڑکی کی ماں پر مقدمہ واپس لینے کے اور جان سے مارنے کی دھمکی! کرشن نگر میں نوجوان دوبارہ گرفتار

Admin
By Admin
Oct 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

قتل کا ملزم، ضمانت پر رہائی کے بعد لڑکی کی ماں پر مقدمہ واپس لینے کے اور جان سے مارنے کی دھمکی! کرشن نگر میں نوجوان دوبارہ گرفتار
قتل کا ملزم، ضمانت پر رہائی کے بعد لڑکی کی ماں پر مقدمہ واپس لینے کے اور جان سے مارنے کی دھمکی! کرشن نگر میں نوجوان دوبارہ گرفتار — October 29, 2026
قتل کا ملزم، ضمانت پر رہائی کے بعد لڑکی کی ماں پر مقدمہ واپس لینے کے اور جان سے مارنے کی دھمکی! کرشن نگر میں نوجوان دوبارہ گرفتار
ایک نوجوان پر اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ عدالت سے ضمانت پر رہائی کے بعد اس نے مبینہ طور پر مقدمہ واپس لینے کے لیے دباو¿ ڈالا۔ ایسا نہ کرنے پر لڑکی کے والدین کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی! نوجوان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ واقعہ کرشن نگر کا ہے۔ گرفتار ملزم کو آج کرشن نگر ضلع اسپتال میں پیش کیا گیا۔
2024 میں کرشن نگر کوتوالی تھانے کے علاقے کی رہنے والی سودیپتا آچاریہ کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی۔ لڑکی کے اہل خانہ نے اس کے بوائے فرینڈ راہل باسو کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ سودیپتا کی والدہ سوتپا آچاریہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی بیٹی کی موت کا ذمہ دار راہل ہے۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا تھا۔ مقدمہ زیر سماعت ہے، جبکہ ملزم ضمانت پر رہا ہے۔
سوتپا کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 27 اکتوبر کی رات ملزم نوجوان اور اس کے تین ساتھیوں نے انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی۔ پولیس میں درج نئی شکایت میں متوفیہ کی والدہ نے بتایا کہ 27 اکتوبر کی رات وہ اپنے شوہر کے ساتھ گھر واپس آرہی تھیں۔ اسی دوران ملزم راہل باسو نے ان کا راستہ روک لیا۔ الزام ہے کہ ملزم نے بیٹی کے قتل کے مقدمے کو واپس لینے کے لیے دباو¿ ڈالا۔ اس کے علاوہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔
اس واقعے سے خوفزدہ ہوکر اہل خانہ نے دوبارہ کوتوالی تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ انہیں پہلے بھی دھمکیاں دی جاچکی ہیں۔
شکایت کنندہ سوتپا نے کہا، ”راہل باسو ایک ٹھنڈے دماغ کا مجرم ہے۔ اس کی ماں بھی قصوروار ہے۔ میری بیٹی کے ساتھ اس کا رشتہ تھا اور دونوں کی شادی ہونے والی تھی۔ وہ میری بیٹی کو بلا کر لے گیا اور اسے قتل کردیا۔ اس نوجوان کا کسی دوسری لڑکی کے ساتھ بھی رشتہ تھا۔ ہمیں پہلے بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ نئی حکومت آنے کے بعد یہ مقدمہ دوبارہ کھولا جائے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے۔“
ملزم نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے کسی کو دھمکی نہیں دی۔ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے ملزم راہل کو گرفتار کرلیا۔ آج، جمعرات کو اسے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

قتل کا ملزم، ضمانت پر رہائی کے بعد لڑکی کی ماں پر مقدمہ واپس لینے کے اور جان سے مارنے کی دھمکی! کرشن نگر میں نوجوان دوبارہ گرفتار...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn