بڑا بازار میں جعلی نوٹوں کے لین دین کی سازش ناکام ، چھاپہ ماری میں گروہ کے 4 ارکان گرفتار
نوٹوں کی گڈی کے اوپر اور نیچے ایک ایک اصلی 500 روپے کا نوٹ، جبکہ درمیان میں بالکل درست سائز میں کٹے ہوئے سفید کاغذ! باہر ایک معروف نجی بینک کا جعلی لیبل لگا کر جعل سازوں نے 20 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن ان کی سازش کامیاب نہیں ہو سکی۔ خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے بڑے بازار کے علاقے سے دو نوجوانوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ بعد میں گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد ہاوڑہ سے اس گروہ کے مزید دو ارکان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، گزشتہ 27 اکتوبر کو بڑے بازار تھانے کی پولیس کو اطلاع ملی کہ اسٹرینڈ روڈ اور میر بہر گھاٹ اسٹریٹ کے سنگم پر دو مشتبہ افراد جعلی نوٹوں کی گڈیاں لے کر گھوم رہے ہیں۔ اس اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وجے پال تنوار عرف اروند (23) اور شیوا تھاپا (24) نامی دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ وجے پال کے پیٹھ پر لٹکے بیگ کی تلاشی لینے پر چار گڈیاں برآمد ہوئیں۔
ہر گڈی پر ایک نجی بینک کا جعلی لیبل چسپاں تھا، جس پر 5 لاکھ روپے لکھا ہوا تھا۔ یعنی چاروں گڈیوں میں مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے ہونے کا دعویٰ تھا۔ لیکن جیسے ہی گڈیاں کھولی گئیں، جعل سازی کا پورا طریقہ سامنے آگیا۔
بڑا بازار میں جعلی نوٹوں کے لین دین کی سازش ناکام ، چھاپہ ماری میں گروہ کے 4 ارکان گرفتار...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments