بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ہمیشہ سے اپنی منفرد شخصیت، فٹنس، اور نظریات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں تاہم اس مرتبہ ان کا ایک پرانا انٹرویو سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں وہ اپنے عقائد سے متعلق انکشاف کر رہے ہیں۔ بھائی کے لقب سے مشہور اداکار سلمان خان کے 2017 میں دیئے گئے ایک انٹرویو کا کلپ دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے غذائی عادات اور مذہبی عقائد کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔ ایک پروگرام کے میزبان راجت شرما کے سوال پر سلمان خان نے کہا کہ وہ ہر طرح کا کھانا کھاتے ہیں لیکن بیف اور پورک (سور) نہیں کھاتے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’گائے ہماری بھی ماں ہے۔ میں اسے اپنی ماں مانتا ہوں کیونکہ میری والدہ ہندو ہیں، والد مسلمان ہیں اور میری سوتیلی ماں ہیلن عیسائی ہیں۔ ہمارا پورا گھرانہ ہندوستان کی عکاسی کرتا ہے۔‘ یاد رہے کہ سلمان خان ایک کثیر المذہبی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد سلیم خان مسلمان، والدہ سلمیٰ خان (سابقہ سشیلا چرک) ہندو اور سوتیلی ماں ہیلن عیسائی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اور ان کے بہن بھائی ہمیشہ سے سیکولر ماحول میں پروان چڑھے ہیں۔
Source: social Media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
اداکار کوٹا سرینواس راؤ چل بسے
ہدایتکار لوکیش سے چھوٹا کردار دینے پر ناراض ہوں، سنجے دت
سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟